اے۔کے۔ای ۔ایس ۔پی چترال کے ریجنل ڈپٹی منیجر لرننگ ٹیکنالوجیز ابراہیم قبول مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہوگئے
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) آغا خان ایجوکیشن سروس کے ریجنل ڈپٹی منیجر لرننگ ٹیکنالوجیز ابراہیم قبول اپنی مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہوگئے، گزشتہ دنوں کے اُن کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا
اس موقع پر بریگیڈیئر (ر) خوش محمد خان جنرل منیجر آغاخان ایجوکیشن سروس گلگت بلتستان و چترال، ڈپٹی جنرل منیجر اے کے ای ایس پی چترال شریف پناہ، سینئر منیجر سکول ڈویلپمنٹ ذوالفقار علی، سینئر منیجر فنانس فیض رحمت ، منیجر آپریشن سید نذیر و دیگر سینئر سٹاف موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر (ر) خوش محمد خان نے کہا کہ بطور ایجوکیشنل ٹیکنالوجسٹ ابراہئم قبول کی ادارے کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں، انھوں نے قلیل مدت میں AKES، P چترال کے تدریسی اور سیکھنے کے عمل، اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی اور انفراسٹرکچر کی ترقی میں نمایاں تبدیلیاں دکھائیں۔ان کی خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائیگا،
ڈپٹی جنرل منیجر شریف پناہ نے بھی ابراہئم قبول کی ایمانداری، عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ ابراہیم قبول کو ادارے میں وقت کی پابندی اور ملازمت کے ساتھ پختہ عزم کی وجہ سے رول ماڈل کے طور پر جانے جاتے تھے۔
یادرہے کہ ابراہئم قبول کا تعلق مستوج خاص سے ہے ، وہ اپنے علاقے سے پہلے آئی ٹی گریجویٹ ہیں ،انھوں نے کراچی یونیورسٹی سے ماسٹر ڈگری رکھنے کے ساتھ ورچول یونیورسٹی سے آئی ٹی کی ڈگری حاصل کرچکے ہیں۔






