Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس عبدالولی خان نے اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھال لیا

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس عبدالولی خان نے جمعرات کے روز اپنے نئے آفس میں عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر چترال کے عہدے پر گذشتہ ایک سال سے چترال ہی میں خدمات انجام دے رہے تھے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اپنی سیٹ سنبھالنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ۔ کہ چترال قدرتی آفات میں گھرا ہوا علاقہ ہے ۔ جہاں آفات کے نقصانات کی بحالی کے سلسلے میں مستقل بنیادوں پر کام کی ضرورت ہے ۔ اس لئے انہیں ریلیف کے ساتھ ساتھ ہیومن رائٹس کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ اور وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو ریلیف پہنچانے کے ساتھ ساتھ علاقے میں چائلڈ لیبر ، نوعمری کی شادیوں و جبری شادیوں کی روک تھام اور ہیومن رائٹس کے دیگر ایشوز کو حل کرنے کے سلسلےمیں صرف کریں گے ۔ اور اس حوالے سے کام کرنے والے غیر سرکاری اداروں کی صلاحیتوں کو مربوط طریقے سے منصوبہ بندی کے تحت یکجا کرکے حکمت عملی وضع کی جائے گی ۔ تاکہ بہتر نتائج نکالے جا سکیں ۔ اے ڈی سی نے کہا ۔ کہ چترال میں سردیاں قریب ہیں ۔ لواری ٹنل روڈ پر برفباری کے دوران مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ میری کوشش ہو گی ۔ کہ وہاں بھاری اور ہلکی مشینری تیار رکھے جائیں ۔ اور بلا تاخیر لوگوں کو آمدورفت کی سہولت فراہم کی جائے ۔ واضح رہے ۔ کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبد الولی خان ایک باصلاحیت،فرض شناس اور دیانتدار انتظامی آفیسر ہیں ۔ اوربطور آفیسر عوامی خدمات کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کوڈ19 کے دوران اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے خدمات سر انجام دیں ۔ اور خود بھی کرونا کا شکار ہو کر طویل عرصے تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد اللہ پاک نے انہیں دوبارہ عوام کی خدمت کیلئے صحت عطا کی ۔ اور آپ نے ترقی پاکر بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس اپنی نئی ذمہ داریان نبھانے کا آغاز کر دیا ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
40656