Chitral Times

Jul 5, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایڈیشنل سیشن جج چترال کی عدالت نے بیوڑی کے مومن خان کو سزائے موت کی سزاسنادی

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چترال محمد خان یوسفزئی نے دروش کے بیوڑی بالا میں مبینہ طور پر بہن بھائی کے ہاتھوں سگے بھائی کے قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے بھائی کو مجرم ٹھہراتے ہوئے سزائے موت سنادی جبکہ بہن کو بری کردیا۔ پولیس اسٹیشن دروش نے بیوڑی بالا نے چند سال پہلے بیوڑی بالا میں میر عالم خان ولد رحمت سید کے قتل کے الزام میں ان کے سگے بھائی مومن خان اور بہن یورمس بی بی کے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعہ 302کے تحت مقدمہ دائر کیا تھا۔ عدالت نے استعاثہ کی طرف سے ثبوت اور شواہد کی روشنی میں فیصلہ سناتے ہوئے مومن خان کو سزائے موت دے دی جبکہ شک کا فائدہ دیتے ہوئے یورمس بی بی کو بھائی کے قتل کے الزام سے بری کردیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
31301