گرم چشمہ (نمائیندہ چترال ٹائمز ) چترال کے سیاحتی مقام گرم چشمہ خاص میں حبیب بینک برانچ میں پہلی دفعہ اے ۔ٹی ۔ایم سروس مہیا کردی گئی جس سے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ ایچ بی ایل گرم چشمہ برانچ 1976سے علاقے میں سرگرم عمل ہے ۔
افتتاحی تقریب میں علاقے کے عمائدین کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سابق بیوروکریٹ اسلام الدین نے اس سروس کو علاقے کیلئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ برانچ دوراہ پاس روڈ پر واقع ہونے کی وجہ سے علاقے کے بزنس کمیونٹی کو انتہائی سہولت مہیا ہوگی۔ جبکہ مستقبل میں گرم چشمہ ایک کاروباری حب میں تبدیل ہوجائیگا ۔علاقے کے عوام نے اے ٹی ایم سروس مہیا کرنے پر ایچ بی ایل کے ایریا منیجر ودیگر حکام کا شکریہ ادا کیا کہ انکی خصوصی کوششوں سے اس سروس کا اجرا ممکن ہوسکا۔

