Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایس ڈی ای اوزچترال غزالہ انجم اورمہرون نساء کو گریڈ18میں ترقی دیدی گئی

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ)گورنمنٹ آف خیبر پختونخوا ہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ نوٹفکیشن کے مطابق پرواینشل سلیکشن بورڈ کی سفارش پر مینجمنٹ کیڈر سے تعلق رکھنے والے 23فیمل ایس ڈی ای اوز کو بی پی ایس 17سے بی پی ایس 18 میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ افیسرز کی اسامیوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔
ترقی پانے والوں میں سے ایس ڈی ای او چترال غزالہ انجم اورمہرون نساء ایس ڈی او دروش بھی شامل ہیں۔ گریڈ18میں ترقی پانے والی غزالہ انجم چترال کی ایک قابل فخربیٹی ہے کئی سالوں سے محکمہ تعلیم میں فرض منصبی انجام دے رہی ہے جوکہ آغا خان ہیلتھ سروس چترال ریجن کے ریجنل ہیڈ معراج الدین کی اہلیہ ہیں۔ ترقی پانے والے خواتین آفیسرزکو عنقریب خیبر پختونخوا کے مختلف ضلعوں میں تعینات کیئے جائینگے۔

sdeos female promotion


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
22465