Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایس ایس ٹی سے ایس ایس اور ہیڈ ماسٹرآ سامیوں پرایڈ جسٹمنٹ آرڈر31جنوری تک جاری کیا جائیگا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور( چترال ٹائمزرپورٹ) نومبر میں منعقدہ اجلاس کی سفارشات کی منظوری کا حکم نامہ 20 جنوری تک جاری کیا جائیگا۔ ایس ایس ٹی سے ایس ایس اور ہیڈ ماسٹر آ سامیوں پر ایڈ جسٹمنٹ آرڈر31جنوری تک جاری کیا جائے گا۔ایس ایس ٹی مردانہ و زنانہ کی عارضی سنیارٹی لسٹیں جاری کر دی جائیگی۔دوران ملازمت وفات پانے والے اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے دیگر ملازمین کے بچوں کی سکیل 12میں بھرتی کوNTSسے مثتثنی ٰقرار دینے کے لئے سفارشات بھیج چکا ہوں۔
.
ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر سکولز حافظ محمد ابراہیم خان نے اپنے دفتر میں تنظیم اساتذہ کے صوبائی صدر خیر اللہ حواری کی قیادت میں سکندر خان یوسفزئی،وصال محمد اور امداد اللہ دیر پر مشتمل وفدکے مسائل پر گیارہ نکاتی ایجنڈے پر مذاکرات کے بعد کیا۔اس مو قع پر خیر اللہ حواری نے انتہائی قلیل وقت میں ڈائریکٹوریٹ کی سطح پر بعض مثبت اقدامات کو سراہا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
30941