The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ایسوسی ایشن فاراکیڈمک کوالٹی (آفاق) کےزیرانتظام چترال میں ایس ایل اوبیسڈکریکولم اورکوالٹی ایجوکیشن کے موضوع پرایک روزہ اوپن ڈسکیشن سیشن کااہتمام  

Chitral Times

چترال( چترال ٹائمزرپورٹ )ایسوسی ایشن فاراکیڈمک کوالٹی (آفاق) کےزیرانتظام ٹاون ہال چترال میں ایس ایل اوبیسڈکریکولم اورکوالٹی ایجوکیشن کے موضوع پریک روزہ اوپن ڈسکیشن سیشن کااہتمام کیاگیا ۔تقریب میں آفاق کے ڈائریکٹرٹریننگ امیرزیب،پرنسپل کامرس کالج چترال صاحب الدین،ای ڈی اومحکمہ ایجوکیشن محمودغزنوی، پروفیسرحسام الدین ،پرنسپل آغاخان ہائیرسکینڈری سکول سین لشٹ طفیل نواز،ذوالفقاراحمد،عالمگیربخاری،محمدافضل ، سینئرایریامنیجرذوالفقارعلی خان ودیگر سرکاری و پرائیویٹ سکول ،کالج اوریونیورسٹی کے پچاس سے زائدمیل وفیمل اساتذہ نے حصہ لیا۔

مقریریں نے کہاکہ محکمہ تعلیم سکولوں سے نقل کے رحجان کوروکنے اورمیرٹ کے بالادستی کو یقینی بنانے کے لئے ایس ایل اوبیسڈ امتحانات کوامتحانی ہالوں میں عام کرنے کی بھرکوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایس ایل اوزسٹوڈنٹ لرننگ آوٹ کمز کا مقصد سٹوڈنٹس کو رٹہ سسٹم اور گائیڈ سسٹم سے چھٹکارا دلانا ہے جبکہ یہ سسٹم رائج کرنا متعلقہ ضلع کے محکمہ ایجوکیشن کی ذمہ داری ہے۔

اوپن ڈسکیشن میں یہ بھی کہاگیاکہ اس طریقہ امتحان سے بچے کی تخلیقی مہارتیں بہتر ہو ں گے اور روایتی رٹا سسٹم سے چھٹکارا مل جائے گا بالخصوص بچے کو رٹا مشین بنانے کی بجائے سکھانے پر فوکس ہو گا۔اداروں کےلیے لازمی ہے کہ وہ اپنے سلیبس کو نئے پیٹرن کے مطابق تشکیل دے کر بچوں کا جائزہ لیں تاکہ پہلےسے رائج طریقہ تدریس اور طریقہ امتحان سے نکل کر جدید طریقہ امتحان پر شفٹ ہو سکیں۔انہوں نے کہاکہ کے پی ٹیکسٹ بکس میں موجود اسباق کو تین بنیادی حصوں میں تقسیم کر کے پیپر تیار کیے جا رہے ہیں۔ جو کہ بلوم ٹیکسانومی کےابتدائی تین مراحل ہیں۔ یعنی سیکھنا، سمجھنا اور اطلاق کرنا۔مقریریں نے کہاکہ خاص طور پر 2001 میں اس درجہ بندی کے نظام میں ترمیم کے بعد۔ فی الحال ، علمی جہت کی درجے یہ چھ ہیں۔ یاد رکھنا یعنی نالج، سمجھنا یعنی انڈرسٹینڈنگ ، اطلاق کرنا یعنی اپلیکیشن، تجزیہ کرنا ، تشخیص کرنا تخلیق کرنا۔

chitraltimes afaq workshop on slo based curicular 5 1 chitraltimes afaq workshop on slo based curicular 2

chitraltimes afaq workshop on slo based curicular 1