Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال کے علاقہ چرون سے مبینہ خودکشی کرنے والی خاتون کی لاش دریا چترال سے برآمد

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) ریسکیو 1122 چترال کی ٹیم نے آج دریا چترال سے ایک جوان سال لڑکی کی لاش نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی منتقل کی ہے ۔ ریسکیوذرائع کے مطابق اپر چترال کے مقام چرون سے تعلق رکھنے والی ایک بیٹی حوریہ دختر محمود قادر نے 24 ستمبر 2020 کو مبینہ طور پر دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا تھا، جس کی لاش آج اپر چترال کے مقام پرپش میں دکھائی دینے پر مقامی افراد نے ریسکیو 1122 لوئر چترال کو اطلاع دی، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے اپر چترال پرپش پہنچ کرلاش کو دریائے چترال کے کنارے سے ریکور کر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اپر چترال بونی منتقل کیا جہاں سے ڈیڈ باڈی کو ورثاء کے حوالے کی جائے گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
41556