Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال میں کورونا وائرس نے پھر سے سر اُٹھا لیا، دو سرکاری گرلز سکول بند

شیئر کریں:

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اپر چترال میں کورونا وائرس نے پھر سے سراُٹھا لیا ہے۔ گزشتہ نو مہینوں سے بند سکولوں کو کھولتے ہی وائرس پھر سے بے قابوہوگیا ہے۔ اپر چترال انتظامیہ کے مطابق وائر س پھیلنے کی وجہ سے دو سکولوں کو پانچ دنوں کیلئے بند کردیا گیاہے۔ جن میں گورنمنٹ گرلز ہائیرسیکنڈری سکول وریجون اور گرلز ہائی سکول بونی شامل ہیں۔ تاکہ مذید بچوں میں یہ وائر س پھیل نہ جائے۔ محکمہ صحت اپر چترال کے مطابق کوراغ کے ایک نجی سکول کے چوبیس بچیوں کو جب کورونا وائرس کی ٹیسٹ کرائی گئی تو ان میں 21بچیوں کی ٹیسٹ پازیٹیو رپورٹ ہوئی ہیں۔ جس سے خدشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ مذکورہ سکول کو بھی حفظ ماتقدم کے طور پر پیرسے پانچ دن کیلئے بند کردیا جائیگا۔ تاکہ وائرس کو مذید پھیلنے سے روکا جائے۔ دریں اثنا انتظامیہ اورمحکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نے عوام الناس سے ایک بار پھر زوردیتے ہوئے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔

اپرچترال محکمہ ہیلتھ کے مطابق ابتک پازیٹیو کیسز کی تعداد ۲۲۳ہوگئی ہےجن میں سے ۲۱۰صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ بارہ افراد کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
40735