Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال میں چکن پاکس بے قابو، سورلاسپور، بریپ، بروک ، بونی اور تریچ میں بھی بچے متاثر، متاثرہ افراد کی تعداد سو سے زیادہ ہوگئی، اگہی سیشن جاری، ڈاکٹر ولی

شیئر کریں:

اپر چترال میں چکن پاکس بے قابو، سورلاسپور، بریپ، بروک ، بونی اور تریچ میں بھی بچے متاثر، متاثرہ افراد کی تعداد سو سے زیادہ ہوگئی، اگہی سیشن جاری، ڈاکٹر ولی

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز ) وادی لاسپور سمیت اپر چترال کے دیگر وادیوں اور علاقوں میں چکن پاکس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک سو سے تجاوز کرگئی جوکہ بنیادی طور پر گزشتہ دنوں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ہرچین لاسپور کے 34بچیوں میں پائی گئی تھی جن میں سکول کی ہیڈ مسٹریس بھی شامل تھی۔ علاقے میں چکن پاکس کی وبا پھوٹ پڑنے کی خبر پرصوبائی حکومت نے علاقے میں ریڈ الرٹ جاری کردیا تھا جس کے بعد تحصیل مستوج کے تمام دیہات میں چکن پاکس کے بارے میں عوامی آگہی کی مہم شروع کردی گئی جس کے دوران بریپ، سورلاسپور، بروک اور بونی کے علاوہ تحصیل موڑکھو کے گاؤں سہت میں بھی درجنوں بچوں اور بچیوں کے چکن پاکس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر ولی خان نے کہا ہے کہ چکن پاکس سے متاثر ہ افراد کی تعداد 119ہے جن میں وہ بچے بھی شامل ہیں جوکہ صحت یاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپر چترال کے دوردراز وادی تریچ کے زوندرانگم سے بھی دو بچوں کے چکن پاکس سے متاثر ہونے کی اطلاعات موصول ہوگئی ہیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں میں بخار کی علامت واضح ہونے پر فوری طور پر قریبی ہسپتال سے رجوع کریں۔انھوں نے مذید بتایا کہ چکن پاکس سے متاثرہ علاقوں میں اسٹوڈنٹس اور والدین کو اس وایرل بیماری سے متعلق اگہی دینے کا سلسلہ جاری ہے۔  درین اثناء علاقے میں چکن پاکس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے سے تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے۔

chitraltimes chikenpox disease awarness session upper chitral 7

chitraltimes chikenpox disease awarness session upper chitral 5 chitraltimes chikenpox disease awarness session upper chitral 6


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
78792