The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

اپر چترال میں منیجمنٹ کیڈر افسران کا اجلاس اور ضلعی کابینہ سازی،ہارون الرشید صدر منتخب

Chitral Times

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) محکمہ ابتدائی اور ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا، منیجمنٹ کیڈر کے افسران کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر مردانہ  مفتاح الدین اپر چترال منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افس مردانہ اور زنانہ سے منیجمنٹ کیڈر کے افسران نے شرکت کیں۔اجلاس کا مقصد ضلعی سطح پر منیجمنٹ کیڈر ایسوسی ایشن کی کابینہ سازی اور آئندہ کے لئے لائحہ عمل طے کرنا تھا۔

اجالس میں ڈی۔ای۔او میل اپر چترال مفتاح الدین، ڈپٹی ڈی۔ای۔او مقدس خان، ایس۔ڈی۔او عارفہ بی بی، اے۔ایس۔ڈی۔او سیدہ گلشن، اے۔ایس۔ڈی۔اوز ہارون الرشید اور اے۔ایم۔خان، اور اے۔ڈی۔ای۔او حیدر علی نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں سب سے پہلے ضلعی سطح پر تنظیم سازی کی گئی جسمیں ڈی۔ای۔او۔میل اپر چترال سرپرست اعلی، ہارون الرشید صدر، گل فرزانہ وائس پریزڈنٹ، سیدہ گلشن جنرل سیکرٹری، حیدرعلی سنیر وائس پریزڈنٹ، اے۔ایم۔خان سیکرٹری انفارمیشن، اور اعجاز آحمد فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔

اجلاس میں منیجمنٹ افسران کی اپگریڈیشن، منیجمنٹ الاونس، ریجنل ڈائریکٹریٹ کی بحالی، چار درجاتی فارمولا کا اطلاق، اور ڈی۔سی۔ٹی۔ای، ڈی۔پی۔ڈی اور بی۔آئی۔ایس۔ایز میں کوٹہ کے مطالبات زیر بحث آگئے، اور صوبائی سطح پر،اس اتفاق راِئے کے مطابق، کابینہ سازی کے بعد منیجمنٹ کیڈر اسوسیشن متعلقہ فورمز میں ان مطالبات پر بات کریگی۔