Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال میں شجرکاری مہم کاآغاز، عوام میں پودے تقسیم کئے گئے

شیئر کریں:

اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) اپر چترال میں شجرکاری مہم کے آغاز کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے اپر چترال میں شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرمستوج شاہ عدنان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسررحمت امان، ایس،ڈی،ایف،او فارسٹ ڈیپارٹمنٹ اپر چترال، محکمہ تعلیم کے نمائندے، سوشل ایکٹی ویسٹس اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ اس کے بعد عوام میں پودے بھی تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ADC اور AC نے اپنے اپنے پیغامات میں لوگوں کو ان پودوں کی نگرانی اور تحفظ کے حوالے سے تاکید کی اور ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ اپر چترال کو سرسبز بنانے میں اپنے بھرپور کردار ادا کرنے کی بھی درخواست کی۔

upper chitral plantation campaign kicked off1
upper chitral plantation campaign kicked off2
upper chitral plantation campaign kicked off3

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
46022