The Voice of Chitral since 2004
Monday, 21 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

اپر چترال میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور بانی پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ ایک ساتھ منائی گئی

Chitral Times

chitraltimes upper chitral founder of pak and mian nawaz sharif birthday 3

اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 148 ویں اور بانی پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی 75 ویں سالگرہ ایک ساتھ منانے کے عرض سے پاکستان مسلم لیگ ن اپر چترال کے جنرل سکرٹری پرنس سلطان الملک کے رہائش گاہ واقع بونی میں ایک تقریب منعقد ہوئی ، اس تقریب کی صدارت معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور پارٹی کے بزرگ رہنما پیر جنگ عظیم نے کی۔

بونی سے تعلق رکھنے لیگی کارکنان اس تقریب میں شرکت کی جن میں رحمت عالیم ، سینئر نائب صدر پرویز لال اور سینئر نائب صدر عارف الله کے علاوه دوسرے لیگی اراکین شامل تھے ۔ تقریب میں بانی پاکستان اور بانی مسلم لیگ ن کے سالگرہ کا مشترکہ کیک کاٹے گئے ۔ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے روح کے ایصال ثواب کے دعا اور قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے درازی عمر اور صحت کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔

اس موقع پر موجود لیگی اراکین یک نکاتی ایجنڈا پر متفق ہوئے کہ بہت جلد تمام تحصیل صدور اور جنرل سیکرٹریز یوتھ صدور جنرل سیکرٹریز خواتین صدور جنرل سیکرٹریز اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرز سے مشاورت کرکے اپر چترال سے ایک وفد صوبائی قیادت کی سربراہی میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کریں گے اور اپنے علاقے کے مسائل ، پارٹی امور اور کارکنان کے تحفظات سے متعلق مرکزی قیادت کو آگاہ کیا جائے گا۔

chitraltimes upper chitral founder of pak and mian nawaz sharif birthday 2

chitraltimes upper chitral founder of pak and mian nawaz sharif birthday 1

chitraltimes upper chitral founder of pak and mian nawaz sharif birthday 4