اپر چترال : حادثہ یا خودکشی؛ رامن لاسپور ویلی میں سترہ سالہ طالبہ دریائے چترال میں گر کر لاپتہ
اپر چترال( چترال ٹایمزرپورٹ ) رامان لاسپور میں 17 سالہ لڑکی مبینہ طور پر دریائے لاسپور میں گر کر لاپتہ ہوئی،ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی تیراک ٹیم اپر چترال میں دریائے چترال کے مختلف مقامات پر ڈیڈباڈی کے لیے سرچ آپریشن کر رہی ہے لیکن تا حال ڈیڈباڈی کا کوئی سراغ نہ مل سکا ہے،
ابتدائی معلومات کے مطابق مسماۃ شہاب ثاقب دختر میر گلاب شاہ ساکن رامن لاسپور اپنے والد کے ہمراہ گاؤں ہرچین میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے لیے فارم جمع کرواکر واپس جارہی تھی کہ پل سے گزرتے ہوئے دریا میں جاگری، جبکہ بعض نجی زرائع کے مطابق پل سے گزرتے ہوئے لڑکی نے مبینہ طور پر دریا میں چھلانگ لگاکر خودکشی کی ہے۔ تاہم مقامی پولیس تفتیش کررہی ہے، ریسکیو1122 کی ٹیم ڈیڈباڈی کے لیے سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے،