The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

اپر چترال: بونی بوزند تورکھو روڈ کی تعمیرمیں تاخیراورمبینہ کرپشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دوسرے روز بھی جاری، ڈپٹی کمشنر آفس میں مذاکرات جاری 

Chitral Times

اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) بونی بوزند تورکہو روڈ کی تعمیر میں غیرمعمولی تاخیر اورمبینہ کرپشن کے خلاف تورکہو اور تریچ کے عوام کا احتجاج اور دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے، احتجاجی مظاہرین اپرچترال کے ہیڈکوارٹر بونی چوک میں جمعہ کے روز دس بجے تک دھرنا دیا ، مطالبات پر غورنہ ہونے پر دوبارہ مارچ کرتے ہوئے بونی پل پر چترال مستوج شندور اور یارخون ویلی سمیت تورکہور روڈبھی بلاک کرکے احتجاج جاری ہے ، جمعہ کے روز احتجاجی مظاہرین سے مختلف سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، اور ساتھ چترال سے منتخب ایم این اے عبد الطیف بھی بونی پہنچ گیا ہے انھوں نے احتجاجی مظاہرین سے بھی خطاب کیا، جس کے بعد تورکھو/تریچ یونین کونسل کے عوامی احتجاج کے تناظر میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے دفتر میں ٹی ٹی آر ایف (تورکھو تریچ روڈ فورم) کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ مذاکرات میں ایم این اے چترال عبداللطیف، ڈی پی او چترال اور علاقے کے معتبرات بھی شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق، ابتدائی پیش رفت کے طور پر انجینئر مقبول اعظم (ایکس سی این ڈبلیو) کی قیادت میں چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ یہ کمیٹی کل چترال پہنچ کر مقامی انتظامیہ کے ہمراہ تورکھو روڈ کا دورہ کرے گی، جہاں وہ سڑک کی پیمائش اور اب تک کی ایڈوانس ادائیگیوں کے تحت ہونے والے کام کا جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کرے گی۔ مظاہرین تاحال بونی میں موجود ہیں، اور مذاکرات کا کوئی حتمی نتیجہ سانے نہیں آیا ہے۔ مذاکرات کا عمل بدستور جاری ہے۔اخری اطلاع تک دھرنا جاری ہے۔ اور سڑک ہرقسم کی ٹریفک کےلئے بند ہے۔

chitraltimes ttrf protest torkhow at booni bridge 4

chitraltimes ttrf protest torkhow at booni bridge 7

chitraltimes ttrf protest torkhow at booni bridge 6

chitraltimes ttrf protest torkhow at booni bridge 2

chitraltimes ttrf protest torkhow at booni bridge 3

chitraltimes ttrf protest torkhow at booni bridge 5