Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر اور لویر چترال میں یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر ریلی اورتقریب 

Posted on
شیئر کریں:

اپر اور لویر چترال میں یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر ریلی اورتقریب

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز) ملک کے دوسرے حصوں کی طرح اپر چترال میں بھی ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم سیاہ کشمیر منایا گیا۔اس حوالے سے ایک پروقار تقریب گورنمنٹ ہائی سکول بونی میں منعقد کی گئی۔اس تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال فدالکریم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس پروگرام میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان، اساتذہ کرام، مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے حضرات اور کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔ پروگرام میں کشمیر کے نہتے مسلمانوں کے ساتھ ہندو سامراج کے ظلم و ستم اور کشمیر پر انڈیا کے غیر قانونی مداخلت کے حوالے سے تقریریں کی گئی اور انڈین حکومت کے اس اقدام کی بھرپور انداز میں مذمت کی گئی۔

 

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں کشمیر کو پاکستان کا شہ رگ قرار د یتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو پاکستان سے جدا نہیں کرسکتا۔ بعد ازاں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے سلسلے میں ایک ریلی گورنمنٹ ہائی سکول بونی سے بھی نکالی گئی اور بونی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں فدالکریم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال، اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان، مفتاح الدین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اپر چترال، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم اپر چترال کے افسران، پرنسپل صاحبان، اساتذہ کرام، طلباؤ طالبات اور عام عوام نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیر کے نہتے مسلمانوں کے ساتھ ہندو سامراج کے مظالم کی بھرپور مذمت کی اور انڈین حکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے۔۔

کشمیر بلیک ڈے کے حوالے سے ایک ریلی محمد علی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج کی سربراہی میں مستوج میں بھی نکالی گئی اور نہتے کشمیریوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔

 

دریں اثنا کشمیر بلیک ڈے کے موقع پر AC دروش توصیف اللہ کی قیادت میں دروش  لویر چترال میں ایک ریلی نکالی گئ جس میں علاقہ عمائدین ,تجار برادری اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ ریلی AC افس دروش سے نکل کر دروش بازار کے اختر تک جا کر اختتام پذیر ہوا اس موقع پر AAC دروش کبیر خان بھی موجود تھے دوران ریلی کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بازی کی گئ اور کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
chitraltimes kashmir black day observed upper chitral3
chitraltimes kashmir black day observed upper chitral booni
chitraltimes kashmir black day observed upper chitral drosh1 chitraltimes kashmir black day observed upper chitral drosh

chitraltimes kashmir black day observed upper chitral mastuj


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
67419