The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

اپرچترال: حکومت اورنہ ریاست کام آسکی، ریشن میں دریائی کٹاؤ سے متاثرہ خاندانوں کا اپنی مدد آپ کے تحت پروٹیکشن وال بنانے کا فیصلہ، کل سے کام شروع کرینگے، تمام مخیرحضرات سے تعاون کی اپیل 

Chitral Times

اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) دریائی کٹاؤ سے شدید متاثرہ علا قہ ریشن کے مقام شادیر میں مقامی مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پروٹیکشن وال بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ متاثرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ آٹھ سالوں سے اس مقام پر مسلسل دریائی کٹاؤ کی وجہ سے کم از کم 16 گھرانے مکمل طور پر بے گھر ہو چکے ہیں۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ متعدد بار حکومت سے مطالبہ کیا گیا، اور ہر بار زبانی یقین دہانیاں کی گئیں، مگر عملی طور پر ایک فیصد کام بھی نہیں کیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے پروٹیکشن وال کی تعمیر کا وعدہ تو کیا، مگر آج تک اس پر کوئی عملدرآمد نہ ہوا۔

اس سنگین صورتحال کے پیش نظر، علاقے کے باقی ماندہ مکینوں نے اپنے خاندانوں، جن میں بزرگ، خواتین اور بچے شامل ہیں، کے ساتھ مل کر خود پروٹیکشن وال کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ مزید حکومت کے رحم و کرم پر نہیں رہ سکتے۔انھوں نے اپرچترال کے تمام مخیرحضرات سے اور وی سی لیول پر تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ ریشن کے باقی ماندہ مکینوں کو بچانےکے ساتھ چترال مستوج روڈ کوبھی بچایا جاسکے۔

ایک مقامی بزرگ نے میڈیا کو بتایا کہ “ہم نے حکومت پر بھروسہ کیا، اور اس بھروسے کی قیمت 16 خاندانوں نے اپنے گھروں سے ہاتھ دھو کر چکائی ہے۔ اب ہم خود ہی اپنے گھروں کی حفاظت کے لیے میدان میں نکلے ہیں۔”

متاثرین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس مسئلے کا نوٹس لے اور علاقے کو مزید تباہی سے بچانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

chitraltimes reshun effectees media talk 2

chitraltimes reshun effectees media talk