اپرچترال ؛ یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کے خلاف موڑکہو میں احتجاجی نشست، تمام اسٹورز کو بحال رکھا جائے۔ قرارداد
اپرچترال (جمشید احمد)موڑکھو میں واقع یوٹیلٹی سٹور سمیت اپر چترال میں یوٹیلٹی اسٹور زکو بند کرنے کے خلاف وریجون میں عمائیدین علاقہ کا ہنگامی اجلاس جماعت اسلامی کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹور بند کرنے کی پالیسی پر اہالیان علاقہ تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹلیٹی سٹور بند کرنے کی پالیسی ختم کی جائے ، معلوم ہوتا ہے کہ حکومت کی جانب سے پورے اپرچترال کے لئے ایک یوٹیلٹی اسٹور کی منظوری اور دوسرے تمام یوٹلیٹی بند کرنےکی نوٹفکشن جاری کیاگیا ہے جو کہ ناانصافی اور سراسر ظلم ہےاجلاس میں مزید کہاگیا کہ ہمارے منتخب نمائندہگاں کو چاہئے کہ عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئےتمام تحصیلوں میں یوٹیلٹی اسٹور زکی سہولیات کو یقنی بناکر عوام کو ریلف دی جائے اخر میں اس حوالے سے ایک دستخطی قرار داد بھی منظور کرائی گئی۔

