Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال ؛ دوران پولیو ڈیوٹی لیڈی ہیلتھ ورکر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیی

Posted on
شیئر کریں:

 

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) اپر چترال میں پولیو ڈیوٹی کے دوران گزشتہ دن لیڈ ی ہیلتھ ورکر شیہ بی بی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگی ہیں۔ ان کی

ان کی ایصال ثواب کے لئے جمعرا ت کے روز ڈی ایچ او اپرچترال ڈاکٹرارشاداحمد کے زیر صدرات تعزیتی اجلاس بلایا گیا ۔ جس میں مرحومہ کی ایصال ثواب کیلے فاتحہ خوانی کی گی

اس سے پہلے ڈی ایچ او اپرچترال ڈاکٹرارشاداحمد نے مرحومہ کے گھرجاکر ان کے رشتہ داروں سے تعزیت کی اور کہا کہ ہم غمزدہ خاندان کے ساتھ دکھ کی گھڑی میں برار کے شریک ہیں اوران کے اہل خانہ کے ساتھ ہرممکن تعاون کے لئے تیار ہیں ۔محکمہ صحت کے تمام عملہ نے مرحومہ کی اچانک وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔

 

دریں اثنا صدر نرسنگ ایسوسی ایشن ناصرعلی شاہ نے کہا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکر ڈی ایچ او اپر چترال شیشہ بی بی مرحومہ جوکہ کل پولیو ڈیوٹی کے دوران حرکت قلب بندہونے کی وجہ سے شہید ہوچکے ہیں نے صحت کی خرابی کے باوجود اپنی خدمات نہایت ایمانداری سے نبھائی، پولیو وائرس کے خلاف جہاد میں شامل تھی شکوہ شکایت کے بغیر ڈیوٹی جاری رکھتے ہوئے شہید ہوگئے۔۔

آپ کے تین بچیاں ہیں اور تعلیم حاصل کر رہے ہیں گورنمنٹ آف خیبر پختونخوا اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے گزارش ہے کہ دکھ کے اس گھڑی میں غمزدہ خانداں کو اکیلے نہ چھوڑیا جائے اور اس فیملی کی ہر ممکن طریقے سے مدد کی جائے۔۔۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
59036