![Chitral Times - The voice of Chitral | اپرچترال ؛ بونی بوزندروڈ، وریجون تاسہت اور موڑکہو روڈ سے برف ہٹاکر ٹریفک بحال کردی گئی chitraltimes snow clearence torkhow mulkhow road upper chitral 9](https://chitraltimes.com/wp-content/uploads/2024/03/chitraltimes-snow-clearence-torkhow-mulkhow-road-upper-chitral-9.jpeg?v=1709742501)
اپرچترال ؛ بونی بوزندروڈ، وریجون تاسہت اور موڑکہو روڈ سے برف ہٹاکر ٹریفک بحال کردی گئی
اپرچترال ؛ بونی بوزندروڈ، وریجون تاسہت اور موڑکہو روڈ سے برف ہٹاکر ٹریفک بحال کردی گئی
اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی ہدایت پر ایکسین سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن اپرچترال کے زیر نگرانی مختلف سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے جبکہ بونی بوزند روڈ سے برف ہٹاکر ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا، ایکسین نے گورنمنٹ کنٹریکٹر M/S ATCONE SERVICES کے زریعے بونی بوزند روڈ کے علاوہ وریجون تاسہت اور موڑکہو روڈ سے برف ہٹاکر ٹریفک بحال کردیا ہے، جبکہ باقی ماندہ سڑکوں سےبھی برف ہٹانے کا کام بھی زوو شور سے جاری ہے۔ دریں اثناشدید برفباری کے فوری بعد رابطہ سڑکیں کھولنے پر علاقے کےعوام نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال ، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو اور متعلقہ ٹھیکہ دار کی کاوشوں کو سراہا ہے۔