Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال؛ تجاری برادری بونی کی کابینہ نے رضاکارانہ طور پر کورونا ٹیسٹ کے نمونے دئے

شیئر کریں:

اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) اپر چترال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے محفوظ رہنے کے سلسلے میں اپر چترال انتظامیہ کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے تاجر برادری بونی کے موجودہ اور سابقہ صدور، سیکریٹری صاحبان اور کابینہ کے دوسرے کے دن اراکین نے رضاکارانہ طور پر آج پیر Covid-19 کے ٹیسٹ کا نمونہ دے دیا۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال تاجر برادری کی طرف سے Care is Cure یعنی احتیاط عافیت کے مصداق اٹھائے گئے اس اقدام کو سراہتا ہے۔ کیونکہ کاروباری مقامات میں روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کا آنا جانا، ملنا جلنا اور نشست برخاست ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے اس وائرل بیماری کے پھیلنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

booni corona test upper chitral1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
44762