انٹر ڈسٹرکٹس چیف منسٹر کپ پولو ٹورنامنٹ اختتام پذیر، چترال سکاوٹس ٹیم نے چترال اے ٹیم کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیکر ٹایٹل اپنے نام کرلیا
چترال (نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال شہر میں جاری انٹر ڈسٹرکٹس چیف منسٹر کپ پولو ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں چترال سکاؤٹس کی ٹیم نے چترال اے ٹیم کو 1 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دیکر ٹایٹل اپنے نام کر دیا۔میچ کے پہلے ہاف میں چترال سکاوٹس کے دو گول اسکور تھے جبکہ دوسرے ہاف میں مذید تین گول اسکور کرنے میں چترال سکاوٹس ٹیم کامیاب رہی ، اور چترال اے ٹیم صرف ایک گول سکور کرسکی۔ اسی طرح چترال سکاوٹس ٹیم نے ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے یہ میچ جیت لیا۔
مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل سمیع زمان خان، ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد علی خان، ڈی پی او لویر چترال صلاح الدین کنڈی نے کھلاڑیوں میں انعامات اور چیمپئن ٹیم کو کپ پیش کیا۔ ٹورنامنٹ میں اپر اور لویر چترال کے اضلاع سے 62 ٹیموں نے حصہ لیا اور اس ٹورنامنٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر جشن شندور میں گلگت بلتستان کے ساتھ کھیلنے کے لئے پانچ ٹیموں کے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی کرنل سمیع زمان نے کہا کہ پولو چترال کی روایتی اورثقافتی کھیل ہے جس میں سب نے جوش و خروش سے حصہ لیا ۔انھوں نے کہا کہ چترال میں پولو کے تمام میچز انتہائی پرآمن طریقے سے بے غیر کسی لڑائی جھگڑے کے اختتام پذیر ہوئے اور کھلاڑیوں نے سپورٹس مین شپ کا مظاہر ہ کیاجس پر تمام کھلاڑی خراج تحسین کے مستحق ہیں۔انھوں نے کہا کہ چترال کے لوگ ویسے بھی پرآمن ہیں پولو ان کی جان اور یہ پولو کے جان ہیں ، کرنل سمیع نے کامیاب ٹورنامنٹ منعقد کرانے پر ڈپٹی کمشنر و انتطامیہ کو مبارکباد دی۔


