Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انجمن ترقی کھوار چترال کے زیراہتمام “کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی

Posted on
شیئر کریں:

انجمن ترقی کھوار چترال کے زیراہتمام “کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) مرکزی انجمن ترقی کھوار چترال کے زیر اہتمام اے۔کے۔ار۔ایس۔پی چترال کے تعاون سے “کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمینار چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں لوک گیت “لوواہ” ݱکو منصورعلی شباب کی آواز میں جدید ویڈیوگرافی کے ساتھ ریلیز کیا گیا ۔ اس سیمینار کی صدارت کھوار ادب کے معروف نام اقبال الدین سحر اور مہمان خصوصی شہزادہ مقصود الملک تھے۔جبکہ بیرون ممالک سے تین مہمانانِ اعزاز نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی،

سیمینار سے فریدہ سلطانہ فری، ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی، فرید احمد رضا، مراد اکبر،منصورعلی شباب، عبد الولی خان ایڈوکیٹ ، شہانہ عزیز پی ایچ ڈی اسکالر پولینڈ، ثمرینہ حسین، حرا حکیم اور ظہور الحق دانش کے علاوہ مہمان خصوصی اور صدرمخفل نے بھی خطاب کیا۔ مقرریں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ کھوار کے بہت سے الفاظ متروک ہوتے جارہے ہیں، اور نئی نسل کو ان الفاظ سے متعارف کرانے کی اشد ضرورت ہے، مقرریں نے کھوار کے لوگ گیتوں خصوصا “لوواہ ” کو جدید تقاضوں کے مطابق ریلیز کرنے پر تمام منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر فریدہ سلطانہ فری نے چترال میں پہلی مرتبہ تشکیل دی گئی ، چترال ویمن لیٹرری فورم کے اغر اض ومقاصد کے بارے بذریعہ پرزینٹیشن تفصیل سے روشنی ڈالی۔

 

یادرہے کہ چترال کے لوک گیت لواہ کو ظہور الحق دانش اور منصور علی شباب نے جدید میوزک کے تقاضوں کے مطابق ایک پراجیکٹ کی صورت میں محفوظ کرایا۔ اس میوزک پراجیکٹ کے لیے مالی تعاون پھننڈر غذر سے تعلق سے رکھنے والے جرمنی میں مقیم پروفیسر رمضان علی نے کیا تھا، اور میوزک کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے میں چترال کے معروف آرٹسٹ عرفان علی تاج کا کردار نمایاں تھا، اور ویڈیو گرافی میں قیصر الحق اور وسیع الدین اکاش نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ لوواہ لوک گیت کی ویڈیو گرافی چپاڑی گاؤں میں کرائی گئی، جس میں چیئرمین ویلیج کونسل محمد علی اور مراد اکبر کے جملہ خاندان نے غیر معمولی تعاون کیا۔

سیمینار کے آخر میں منصور علی شباب نے جملہ مہمانوں سمیت اس پراجیکٹ پر تعاون کے لیے پروفیسر رمضان علی، عرفان علی تاج، محمد علی، قیصر نجمی، سیع الدین آکاش، مراد اکبر اور ڈام چپاڑی کے جملہ خاندان خاندان کا شکریہ ادا کیا۔

 

chitraltimes chitrali song lowah launching cermoney chitral3

chitraltimes khowar old song lowah launching cermoney chitral 15

chitraltimes khowar old song lowah launching cermoney chitral 10

chitraltimes khowar old song lowah launching cermoney chitral 3 chitraltimes khowar old song lowah launching cermoney chitral 5 chitraltimes khowar old song lowah launching cermoney chitral 4 chitraltimes khowar old song lowah launching cermoney chitral 6 chitraltimes khowar old song lowah launching cermoney chitral 7 chitraltimes khowar old song lowah launching cermoney chitral 8 chitraltimes khowar old song lowah launching cermoney chitral 11 chitraltimes khowar old song lowah launching cermoney chitral 13 chitraltimes khowar old song lowah launching cermoney chitral 12 chitraltimes khowar old song lowah launching cermoney chitral 14

chitraltimes chitrali song lowah launching cermoney chitral4 chitraltimes chitrali song lowah launching cermoney chitral chitraltimes chitrali song lowah launching cermoney chitral farida

chitraltimes khowar old song lowah launching cermoney chitral 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
77660