انتقال پرملال، چترال پولیس کی ایلیٹ فورس کا جوان سرور الدین سرکاری اعزاز کے ساتھ سپر د خاک
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال پولیس کی ایلیٹ فورس کا جوان سرور الدین بروز گول میں اتوار کی صبح مردہ حالت میں پایا گیا جوکسی وقت ندی کی بلندی سے نیچے گرگئے تھے۔ مقامی افراد نے لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دینے پر ان کی میت کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال منتقل کیا گیا جسے بعد میں ان کے آبائی گاؤں چمرکھون میں سپر د خاک کیا گیا جہاں سے ان کا تعلق تھا۔ سب ڈویژنل پولیس افیسر چترال سجاد حسین نے بتایاکہ چترال پولیس نے ہیڈ کنسٹیل سرور الدین کی موت کی اصل وجہ جاننے کے لئے انکوائری شروع کردی ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ان کے موبائل فون کے ڈیٹا سے اس سلسلے میں مدد لی جائے گی۔انہوں نے بتایاکہ ہیڈ کنسٹیبل سردور الدین چار بچوں کا باپ تھا جبکہ ان کی والدین پہلے ہی انتقال کرگئے ہیں جن کا وہ اکلوتا بیٹا تھا۔ انہیں اتوار کے سہ پہر پوری سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیاجس میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر افتخار شاہ اور دوسرے سینئر پولیس افسران ایس ڈی پی او سجاد حسین، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز تمیز الدین، ایس ڈی پی او دروش اقبال کریم، ایس ڈی پی او لوٹکوہ احمد عیسیٰ نے شرکت کی۔
