The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 3 May 2026
-“امیدِ تکمیل” ڈاکٹر شاکرہ نندنی
میں منتظر ہوں کوئی مجھے مکمل کر جائے،
زندگی کے سفر میں دل یہ خواہش دہرائے۔
کئی آئے، مگر کوئی نہ بھر سکا خلا،
یہ کمی جوں کی توں رہی ہر جا۔
شاید ادھورا رہنا ہی میرا نصیب ہے،
پر خواب ہے کہ کوئی مجھے مکمل کر دے۔
ڈاکٹر شاکرہ نندنی