الیکشن 2024: پوسٹل بیلٹ پیپرز کی فراہمی کا عمل شروع
اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سال 2024 کے عام انتخابات کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا۔پوسٹل بیلٹ پیپر سے اہل افراد 22 جنوری تک اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کا عمل مکمل کریں گے۔پوسٹل بیلٹ کے لیے درخواست فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔پوسٹل بیلٹ حاصل کرنے پر ووٹر اپنے ووٹ کو مقررہ وقت کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کو بھجوائے گا۔واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات آئندہ ماہ 8 فروری کو شیڈول ہیں جس کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام معمول کے مطابق جاری ہے۔اس سے قبل الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ انتخابی نشانات کی تبدیلی کا عمل جاری رہا تو الیکشن میں تاخیرکا خدشہ ہے، بیلٹ پیپر دوبارہ پرنٹ کرانا پڑیں گیجس کے لیے پہلے ہی وقت محدود ہے۔
سیویلین کا فوجی ٹرائل: لاہور بار کی بھی انٹراکورٹ اپیلوں میں فریق بننے کیلیے درخواست
لاہور(سی ایم لنکس) عام شہریوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیلوں میں لاہور بار نے بھی فریق بننے کے لیے درخواست دائر کردی۔ لاہور بار کی جانب سے وکیل حامد خان نے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ انٹرا کورٹ اپیلوں میں عوامی مفاد اور بنیادی حقوق کا ایشو زیر سماعت ہے، بنیادی حقوق اور عوامی مفاد کے مقدمات میں سپریم کورٹ پہلے بھی وکلا تنظیموں کو نمائندگی کا حق دی چکی ہے۔درخواست گزار وکیل حامد خان نے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ لاہور بار کو بھی مقدمہ میں فریق بننے کی اجازت دے۔