The Voice of Chitral since 2004
Friday, 6 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں پر فی الفور نوٹیفیکشن جاری کریں، اعلیٰ عدلیہ کی دوبار وضاحت کے باوجود مزید تاخیر کسی صورت برداشت نہ ہوگی- صوبائی مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Chitral Times

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) صوبائی مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں پر فی الفور نوٹیفیکشن جاری کریں، اعلیٰ عدلیہ کی دوبار وضاحت کے باوجود مزید تاخیر کسی صورت برداشت نہ ہوگی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئیں بائیں شائیں سے مزید کام نہ لے،الیکشن کمشنر شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری کررہے ہیں مگر شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری میں الیکشن کمشنر آرٹیکل 6 کے مرتکب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر کے خلاف آرٹیکل 6 اور توہین عدالت کی کاروائی ہونی چاہئیے، ایک الیکشن کمشنر اعلیٰ عدلیہ کے 8 معزز ججز کے احکامات کو تاخیری حربوں کے ذریعے نظر انداز کرنے کی کوشش اور جعلی حکومت کے احکامات پر ملک کے آئین وقانون کو روند رہے ہیں۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ شریف خاندان ملک کی اعلیٰ عدلیہ پر بار بار حملہ آوور ہورہا ہیانہوں نے کہا کہ نے کہا ہے کہ جعلی حکومت جعلی اسمبلی سے جعلی ترامیم پاس کرنے کی کوشش کرکے آئین کا جنازہ بڑی دھوم دھام سے نکال رہی ہے، جعلی حکومت نے ممبران اسمبلی کو گزشتہ دو دنوں اسلام اباد میں بزور شمشیر سب کو اکٹھا کیا اور انہیں یرغمال بنایا۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ بلاول بھٹو کے نانا کی روح بھی قبر میں تڑپ رہی ہوگی کہ میرا نواسہ میرے بنائے ہوئے آئین کے ساتھ کھلواڑ کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو اس غیر آئینی ترامیم کے خلاف برسرپیکار ہے، تاریخ میں اس غیر آئینی ترامیم کے حوالے سے پی ٹی آئی کا نام سنہرے الفاظ میں لکھا جائیگا، پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تو یہ عمران خان کے ساتھ خیانت ہوگی، عمران خان کے ساتھ خیانت کرنے والوں کا انجام پچھلے الیکشن میں پوری دنیا نے دیکھا۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان پر ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے لئے ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کی فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے ممبران اسمبلی خراج تحسین کے مستحق ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مطالبہ کیاکہ پی ٹی آئی کے اٹھائے گئے ممبران اسمبلی کو فوری رہا کیا جائے۔