The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 4 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معاون خصوصی وزیرزادہ کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرنے طلب کرلیا

Chitral Times

الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معاون خصوصی وزیرزادہ کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرنے طلب کرلیا

الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معاون خصوصی وزیرزادہ کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرنے طلب کرلیا

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترمیم شدہ ضابطہ اخلاق کی  مبینہ خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لوئر چترال نے وزیر آعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی وزیر زادہ کو 18 مارچ کو ڈسٹرکٹ الیکشن آفس میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا ہے ۔ مذکورہ نوٹس عوامی عہدیدار کے الیکشن کمپین میں حصہ لینے کی پابندی کی خلاف ورزی کے تناظر میں جاری کیا گیا۔اس بات کی تصدیق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال لویر حفیظ اللہ نے کی ہے ۔