الخدمت فاونڈیشن کے زیراہتمام ار ایچ سی دراسن موڑکھو میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام
الخدمت فاونڈیشن کے زیراہتمام ار ایچ سی دراسن موڑکھو میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام
اپر چترال (جمشیداحمد) الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے ار ایچ سی دراسن موڑکھو میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیاگیا اس موقع پر سرپرست اعلی الخدمت فاونڈیشن اپر چترال مولانا جاوید حیسن نے فیتہ کاٹ کر فری میڈیکل کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ڈاکٹر خالد مشتاق نے موقع پر سو سے زاید مریضوں کا معاٸنہ کیا معاٸینہ کے بعد مفت ادویات بھی فراہم کی انسانیت کی خدمت اور اس کار خیر میں الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے شجاغ الحق ، حاجی عبدالکبیر ،جنرل سکرٹری وسیم شادان، ریاض احمداور ضیا۶ الدین کونسلر نے مریضوں کی بھر پورخدمت کی ۔علاقے کی عوام کی طرف سے الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے اس کار خیر کو بے حد سراہا گیا