The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

اقوام متحدہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف پاکستان کی قرارداد منظور

Chitral Times

اقوام متحدہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف پاکستان کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف پاکستان کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف پاکستان کی قرارداد منظور

نیویارک(چترال ٹایمزرپورٹ)اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں قرآن پاک کی بیحرمتی کے خلاف پاکستان کی قرارداد منظور ہو گئی۔پاکستان کی قرارداد میں قرآن پاک کی بیحرمتی سمیت مذہبی منافرت کی مذمت کی گئی ہے۔قرارداد میں قرآن پاک کی بیحرمتی میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا گیا ہے۔پاکستان کی جانب سے قرارداد میں ریاستوں پر مذہبی منافرت کی روک تھام کے لیے قوانین اپنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سوئیڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کا واقعے پر پیش آیا تھا۔اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ہنگامی اجلاس میں سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحٰہ نے اپنے خطاب میں زور دیا تھا کہ تمام اسلامی ممالک قرآن پاک اور پیغمبر اسلامؐکی توہین کے واقعات کی روک تھام کے لیے اجتماعی اقدامات کریں۔اجلاس میں پاکستان، اردن، انڈونیشیا، ملائیشیا، آذربائیجان، متحدہ عرب امارات، بحرین سمیت رکن ممالک کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین شریک ہوئے تھے۔

چیئرمین این ڈی ایم ایکی ممکنہ سیلاب کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد(سی ایم لنکس) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور دریاؤں، ندی نالوں کی مسلسل نگرانی کے ساتھ ساتھ منسلک آبادیوں کی بروقت محفوظ مقامات پر منتقلی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وہ بدھ کو ملک میں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے امکانات کے حوالے سے این ای او سی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس میں چئیرمین فیڈرل فلڈ کمیشن، ڈی جی محکمہ موسمیات،فلڈ فورکاسٹنگ ڈویڑن، پاکستان کمشنر انڈس واٹر،پنجاب پی ڈی ایم اے نے موجودہ صورتحال اور اقدامات پر بریفنگ دی۔این ای او سی نے لائیو ڈیٹا اور انٹرنیشنل ماڈلز پر مشتمل آئندہ بارشوں اور آبی ذخائر کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور دریاؤں، ندی نالوں کی مسلسل نگرانی،منسلک آبادیوں کی بروقت محفوظ مقامات پر منتقلی،محکمہ موسمیات اور این ای او سی کے مشترکہ تجزیے کی بنیاد پر آئندہ ہفتے کیلئے ایڈوائزری جاری کرنے کی ہدایات دیں۔