The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

اقلیتوں نے قیام پاکستان سے لیکر اب تک ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ گورنرخیبرپختونخوا

Chitral Times

اقلیتوں نے قیام پاکستان سے لیکر اب تک ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ گورنرخیبرپختونخوا

اقلیتوں نے قیام پاکستان سے لیکر اب تک ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ گورنرخیبرپختونخوا

اقلیتوں نے قیام پاکستان سے لیکر اب تک ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ گورنرخیبرپختونخوا

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں پاکستانی قومیت کا بنیادی حصہ ہیں، اقلیتوں نے قیام پاکستان سے لیکر اب تک ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، اقلیتی برادری کے ہمیشہ سے ساتھ ہیں اور انکی فلاح و بہبود کیلئے گورنر ہاؤس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، خیبرپختونخوا میں مقیم اقلیتی برادری کو ملک کے دیگر صوبوں کے برابر حقوق دئے جائیں گے، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو شخصی، مذہبی مکمل آزادی حاصل ہے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز گورنر ہاوس پشاور میں اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.گورنر ہاؤس پشاور میں پہلی دفعہ اقلیتوں کے قومی دن پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اقلیتی قیادت بشپ ہمفری سرفراز پیٹر، نصیب چند، پنڈت درشن لال، گرو پال سمیت صوبہ میں مقیم ہندو، سکھ، مسیحی برادری کی مرد و خواتین نے شرکت کی. تقریب میں اقلیتی قیادت نے اپنے خطاب میں اقلیتوں کے قومی دن پر ملک بھر بالخصوص خیبرپختونخوا میں مقیم اقلیتی برادری کے حقوق، فلاح و بہبود کیلئے تجاویز پیش کیں اور قیام پاکستان سے لیکر آج کے دن تک اقلیتوں کی خدمات پر روشنی ڈالی. اقلیتی قیادت نے گورنر ہاؤس میں پہلی دفعہ اقلیتوں کے قومی دن پر تقریب کے انعقاد اور اقلیتوں کو مدعو کرنے پر گورنر کا شکریہ ادا کیا.

انہوں نے اس موقع پر اقلیتی برادری کیجانب سے گورنر خیبرپختونخوا کو لنگی بھی پہنائی.تقریب میں اقلیتوں کے قومی دن کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ اقلیتوں کا قومی دن ملک میں بسنے والی اقلیتوں کے مذہبی اور سماجی و اقتصادی حقوق اجاگر کرتا ہے، غیر مسلم بھائیوں اور بہنوں کی بطور پاکستانی شہری ملک و قوم کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر کی اقلیتی برادری نہ صرف مملکت پاکستان کے باوقار شہری ہیں بلکہ ہمارے نزدیک ان کی قدر ومنزلت بہت زیادہ ہے. انہوں نے کہا کہ وہ خود اقلیتی برادری کے پاس گئے ہیں اور ان کو یقین دلایا کہ بحیثیت پاکستانی ہم ایک رشتے میں بندھے ہوئے ہیں. گورنر نے کہا کہ ملک میں قومی مذہبی ہم آہنگی کو فروغ، گندھارا سمیت مختلف تہذیبوں کے مذہبی تاریخی مقامات کا تحفظ بنائیں گے تاکہ مذہبی سیاحت کو فروغ دے سکیں، اقلیتی برادری نے ملک و قوم کیلئے قربانیاں دی ہیں جن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اقلیتی برادری کے مسائل کے حل کیلئے سفیر کا کردار ادا کروں گا، انہوں نے کہا کہ وہ صوبہ کے امن کے حوالے سے حاضر ہیں اور ہم سب نے مل کرصوبہ کو ترقیافتہ اور امن کا گہوارہ بنانا ہے۔

پاکستان میں اسلامی تعلیمات اور آئین پاکستان کے مطابق اقلیتوں کو بھر پور تحفظ اور حقوق حاصل ہیں۔وزیراعلیٰ

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈا پور نے پاکستان کی ترقی میں مذہبی اقلیتوں کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی دینے اور انہیں اسلامی ریاست میں بطور شہری مساوی حقوق فراہم کرنے کا درس دیتا ہے۔ اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کے سماجی، سیاسی، مذہبی اور معاشی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ آج کے دن اقلیتوں کے قومی دن کے طور پر منایا جانا اس امر کا عکاس ہے کہ پاکستان میں اسلامی تعلیمات اور آئین پاکستان کے مطابق اقلیتوں کو بھر پور تحفظ اور حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت تمام شہریوں کو بلا تفریق و امتیاز فلاح و ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے ناصرف پر عزم ہے بلکہ اس مقصد کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے ثقافتوںاور روایات کا بھرپور لحاظ رکھنے اور بین المذاھب ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ خصوصیات کسی بھی انسانی معاشرے کا حسن ہیں۔

“ہم ایسے معاشرے کو پروان چڑھانے کے لیے پر عزم ہیں جہاں معاشرے کے تمام طبقات کو ترقی کے یکساں مواقع میسر ہوں تاکہ وہ ہماری اجتماعی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔ ہماری پالیسیاں اور اقدامات اقلیتوں کو درپیش منفرد چیلنجوں سے نمٹنے اور ان کو بااختیار مدد دیں گے،”
وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور نے تمام تر شہریوں کے درمیان باہمی احترام اور سماجی و معاشی فلاح کے لیے اقدامات میں شراکت داری یقینی بنانے کی ضرورت و اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے افراد معاشرہ پر زور دیا کہ وہ ایک ایسے معاشرے کی تعمیر کے لیے مل کر کام کریں جہاں ہر فرد کے حقوق کو برقرار رکھا جائے اور ان کے تعاون کی قدر کی جائے۔