Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اقتصادی رابطہ کمیٹی، فصل خریف 2023 کے لیے یوریا کھاد کی تیاری کیلئے پلانٹس کو 31 مئی تک گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی منظوری

شیئر کریں:

اقتصادی رابطہ کمیٹی، فصل خریف 2023 کے لیے یوریا کھاد کی تیاری کیلئے پلانٹس کو 31 مئی تک گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی منظوری

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے فصل خریف 2023 کے لیے یوریا کھاد کی تیاری کیلئے پلانٹس کو 31 مئی تک گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی منظوری دے دی۔ وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس بدھ کو منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر برائے بجلی خرم دستگیر خان، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار سید مرتضیٰ محمود، وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر، شاہد خاقان عباسی ایم این اے/سابق وزیراعظم، ایس اے پی ایم برائے خزانہ طارق باجوہ، ایس اے پی ایم برائے ریونیو طارق محمود پاشا، ایس اے پی ایم برائے حکومتی اقدامات ڈاکٹر محمد جہانزیب خان، وفاقی سیکرٹریز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ای سی سی نے فصل خریف 2023 کے لیے یوریا کھاد کی ضرورت پر وزارت صنعت و پیداوار کی طرف سے جمع کرائی گئی سمری پر غور کیا۔ وزارت نے خریف 2023 کے سیزن کے لیے ملک میں یوریا کھاد کی طلب، پیداوار اور گھریلو پیداوار کے فرق کے بارے میں تفصیلات پیش کیں۔ یوریا کھاد کی درآمد کے آپشن کو ایک طرف رکھتے ہوئے ای سی سی نے فیصلہ کیا اور پٹرولیم ڈویڑن کو ہدایت کی کہ خریف 2023 کے لیے ملک میں یوریا کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے 31 مئی 2023 تک یوریا فرٹیلائزر پلانٹس کو مقامی گیس فراہم کی جائے۔

 

سینیٹ کے 50 سال،کمیٹی آف دی ہول اجلاس میں“یہ سینیٹ پاکستان کا ”کے عنوان سے خصوصی ترانہ پیش کیا گیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سینیٹ کے 50 سال مکمل ہونے پر منعقدہ کمیٹی آف دی ہول اجلاس کے موقع پر“یہ سینیٹ پاکستان کا ”کے عنوان سے خصوصی ترانہ پیش کیا گیا۔بدھ کو ہونے والے اجلاس میں گولڈن جوبلی کے حوالے سے یہ ترانہ ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ امور شکیل اصغر جو سینیٹ کے ساتھ وابستہ ہیں کا لکھا اور گایا یہ ترانہ پیش کیاگیا کہ صوبوں کی طاقت بن کر آیا ہر طبقہ کا ہے ایوان بالا، یہ سینیٹ پاکستان کا۔ اس ترانے پر چیئرمین سینیٹ سمیت اراکین نے انہیں بھرپور داد دی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
72575