Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اظہار مسرت و مبارکباد ……..منجانب : شمسیار خان بونی ، حال اسلام آباد

شیئر کریں:

حالیہ صوبائی اعلیٰ سروسز کے امتحانات میں اپنے سپوتوں کی کامیابی کی خبر سن کر دلی آسودگی ہوئی۔ میں اپنی اور اپنے پورے خاندان کی جانب سے قوم کے اُن تمام ہونہار معماروں کو مبارکباد کے ساتھ سلام اور تحسین پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے اپنے والدین کی بہترین تربیت ، اساتذہ کی راہنمائی اور اپنی آنتھک محنت سے آج ہم سب کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔ میں اُن تمام کے والدین اور اُن کے اساتذہ کو سلام پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے اپنے بچوں اور طلبہ کو آفاقی شہری بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ آج کے ہمارے یہ ستارے ہمارے مستقبل اور امن و آشتی کے پیامبر ہیں ۔ مجھے آمید واثق ہے کہ کل کو جب یہ نوجواں حکومت کی بھاگ ڈور سنبھالیں گے تو اپنے والدین اور اساتذہ کی نیک نیتی پر مبنی تربیت کو عملی جامہ پہناتے ہوئے پاکستان کو ایک خوش حال اور پر امن ملک بنانے میں بنیادی کردار ادا کریں گے ۔
.
ہم اپنے علاقے کے تمام بچوں سے اِن چھے نوجوانوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قوم کو سرخرو کرنے کی اُمید وابستہ کرتے ہیں ۔ مجھے اس بات پر بے انہتا فخر اور خوشی محسوس ہوتی ہے کہ اس مشکل مہم کر سر کرنے والوں میں ہماری ایک بچی بھی شامل ہے ۔ بچیوں کی تعلیم اور اُن کی حوصلہ افزائی اس بات کا مظہر ہے کہ ہم دنیا کی ترقی یافتہ قوموں کی صف میں کھڑے ہیں ۔ میں صوبے کی اعلی ٰ سطح پر ہونے والے امتحانات میں کامیاب ہونے والے اپنے تمام بچوں اور اُن کے والدین کو بار دیگر مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ بدست دعا ہوں کہ اللہ رب العزت ان تمام بچوں کو مزید کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے ، انہیں ملک و ملت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے ، اُن کو مزید علم کی دولت سے مالامال فرمائے اور اُن کی زندگیوں کو آنے والی تمام نسل کے لئے مشغل راہ بنائے آمین ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, خطوطTagged
31984