Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اظہار تشکر……..جندولہ خان وفیملی غلام حضرت انقلابی ایڈوکیٹ مرحوم ایون

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے معروف قانون دان و سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال غلام حضرت انقلابی ایڈوکیٹ کی المناک وفات پر ان کے خاندان کے بزرگوں ،سابق ممبر یو سی ایون جندولہ خان ، ریٹائرڈ ایس ایچ او عبد القیوم خان ،حاجی الف بیگ ، حاجی سید احمد ،محکم الدین و جملہ ورثا نے تعزیت کرنے والے تمام احباب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ مرحوم کی علالت کے دوران علاج کیلئے اسے پشاور لے جانے کے سلسلے میں شہزادہ کیپٹن سراج الملک، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کے تمام وکلاء اور برادری کے عزیزوں نے جو خدمات انجام دیں ۔ اسے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ اسی طرح ان کی وفات پر علاقے کے ممتاز شخصیات ، سیاسی قائدین، وکلاء برادری، سرکاری آفیسران ، صحافی ، علاقے کے عمائدین اور تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے حضرات ورثاسے تعزیت کیلئے خود تشریف لائے ۔ بدزریعہ ٹیلیفون ، موبائل کال کرکے ہمدردی کا اظہار کیا ۔ اور غمزدہ ورثا کی مدد کی ۔ اور مزید تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ اس پر ہم احباب کے مشکور ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چونکہ انفرادی طور پر سب کا شکریہ ادا کرنا ممکن نہیں ۔ اس لئے اجتماعی طور پر عزیز و اقارب اور دوست احباب کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
jandullah khan


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
31307