اسکردو بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نئے رن وے پر آپریشنز کا آغاز، کل پہلی بین الاقوامی پرواز لینڈ کریگی
اسکردو(چترال ٹایمزرپورٹ)اسکردو بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نئے رن وے 14R/32L پر آپریشنز کا آغاز ہوگیا۔ہیڈکوارٹرز سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق نئے رن وے کے آپریشنل ہونے کا ناٹم جاری کردیا گیا ہے۔نئے رن وے پر افتتاحی پرواز 8 بجکر 51 منٹ پر کامیابی سے لینڈ ہوئی۔قراقرم ریجن کے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان وادی میں اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نئے رن وے پر پہلی لینڈنگ نجی ایئر لائن ایئر بلیو کے ایئر بس اے 320 طیارے نے کی۔اسکردو انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر کل پہلی بین الاقوامی پرواز کو بھی خوش آمدید کہا جائے گا۔
یوم آزادی، ون ویلرز کے لیے ڈولفن فورس کی ٹیمیں تیار، کریک ڈاؤن کا فیصلہ، باجے، ہارن بیچنے اور بجانے کے خلاف دفعہ144 نافذ
اسلام آباد(سی ایم لنکس)یوم آزادی پر ون ویلرز کے لیے ڈولفن فورس کی ٹیمیں تیار کر لی گئی ہیں۔ ون ویلر زکے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیاگیاہے۔ باجے، ہارن بیچنے اور بجانے کے خلاف دفعہ144 نافذکی گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں یوم آزادی کی رات کیلئے سکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ٹریفک پولیس، ضلعی پولیس اور ڈولفن فورس کی5 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ باجے اور ہارن بیچنیاور بجانے کے خلاف دفعہ144 نافذ کی گئی ہے، ون ویلنگ اور ہلڑبازی پر سخت کارروائی کی جائے گی، ایکسپریس وے، شاہراہ دستور،کشمیرہائی وے اورکلب روڈ پرکارروائیاں کی جائیں گی۔ترجمان پولیس نے بتایا کہ یوم آزادی کے موقع پر تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوزکو علاقوں میں سڑکوں پر رہنیکی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، موٹر سائیکل کے سائلنسر کھولنے اور سڑکیں بلاک کرنے پربھی کارروائی ہوگی۔