The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی منظوری دیدی

Chitral Times

اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی منظوری دیدی

اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی منظوری دیدی

اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی منظوری دیدی

لاہور( چترال ٹائمزرپورٹ) پنشن کی ادائیگیوں کے بوجھ سے وقتی طور پر جان چھڑانے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر 60سال سے بڑھا کر 62سال کرنے کی تجویز پر اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے رضا مندی دے دی۔ وزارت خزانہ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کو 3 نکات پر مشتمل سمری بھجوائی تھی جس میں پنشن کا شمار سروس کے آخری تین سالوں میں لی جانے والی تنخواہوں کے مطابق کرنے اور قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے والوں کی پنشن میں 3فیصد کٹوتی کرنے کی تجاویز کو اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے یکسر مسترد کردیا۔سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60سال سے بڑھا کر 62سال کرنے کی منظوری دے دی تاکہ وقتی طور پر خزانے پر ادائیگیوں کے بوجھ کو ٹالا جا سکے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی مدت 2سال بڑھانے کی تجویز منظوری کرنے کا آفس میمورنڈم جاری کر دیا ہے۔وزارت خزانہ اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کی او ایم پر وزارت قانون اور ای سی سی سے منظوری لینے کے بعد وفاقی کابینہ کو حتمی منظوری کے لیے سمری بھجوائے گی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کا جلاس  28 فروری2024 کو دن گیارہ بجے طلب

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 109 کے تحت اختیاات کو بروئے کار لاتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے نو منتخب ممبران اسمبلی کے حلف اٹھانے، سپیکر، ڈپٹی سپیکر کے الیکشن اورحلف اٹھانے اور وزیر اعلیٰ کے الیکشن کے لئے اسمبلی خیبر پختونخوا کا اجلاس بروز بدھ 28 فروری2024 کو دن گیارہ بجے خیبر روڈ پشاور صدر پر واقع صوبائی اسمبلی کی عمارت میں طلب کر لیا ہے۔ اس امر کا اعلان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا پشاور کی جانب سے کیا گیا۔