The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

اسسٹنٹ کمشنر مستوج کی یقین دہائی پر سول ہسپتال بونی کے ڈاکٹروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ موخر

Chitral Times

اسسٹنٹ کمشنر مستوج کی یقین دہائی پر سول ہسپتال بونی کے ڈاکٹروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ موخر

اسسٹنٹ کمشنر مستوج کی یقین دہائی پر سول ہسپتال بونی کے ڈاکٹروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ موخر

اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان کی یقین دہائی پر سول ہسپتال بونی کے ڈاکٹروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ موخر

چترال(نمایندہ چترال ٹایمز ) جماعت اسلامی کے سابق یو سی امیر اور معروف سوشل ورکر عبداللہ جان فریادی نے اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان کی یقین دہائی پر سول ہسپتال بونی کے ڈاکٹروں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کو موخر کردیا۔ اس احتجاج کی کال انہوں نے گزشتہ روز بونی ہسپتال میں ایک شہری اور ڈاکٹر کے درمیان تلخ کلامی اور شہری کو جیل بھیجوانے پر دی تھی۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ڈاکٹر اپنی روئے اور نا زیبا ریمارکس پر اظہارِ افسوس کرے اور ہسپتال میں طبی سہولیات کی کمی کو فی الفور پورا کیا جائے۔ عبداللہ جان کے مطابق احتجاج سے قبل اے سی مستوج شاہ عدنان نے ان سے کامیاب مذاکرات کرکے دو دن کا وقت مانگ لیا جس پر احتجاج موخر کردیا گیا۔