Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

استاروکے مقام پر اسٹیل پل کا بندوبست کیا جائے۔۔اہالیان تورکہو وتریچ

شیئر کریں:

اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) اہالیان تورکھو و تریچ ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر چترالی ۔ایم پی اے ۔مولانا ہدایت الرحمن معاون خصوصی وزیر زادہ ۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود ۔ایکسن CNW.

ودیگرمتعلقہ حضرات سے گزارش کرتے ہیں کہ تورکھو استارو پل ٹوٹنے کے بعد ہمارا چترال کے ساتھ زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے ۔عارضی متبادل راستے پربرف باری کے موسم میں سفر کرنا خوکشی کے مترادف ہوگا ۔
لہذا آپ تمام ارباب اختیار سے گزارش ہے کہ ہمارے لئے عارضی اسٹیل پل کا انتظام کریں ۔تاکہ ہمارا ںظام زندگی متاثر نہ ہو ۔یہ مطالبہ انھوں نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کیا ہے ۔

دریں اثنا چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ کے چیئرمین وقاص احمد ایڈوکیٹ نے بھی پاک آرمی کے اعلیٰ حکام سے استاروکے مقام پر عارضی اسٹیل پل نصب کرنے کی اپیل کی ہے۔

torkhow accident one killed2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
42335