Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

استاروپل بحالی کے سلسلے شاگرام میں احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری

شیئر کریں:

شاگرم (نمائندہ چترال ٹائمز ) استارو پل بحالی کے سلسلے میں شاگرام میں دھرنا جاری ہے ۔ تحریک کے کارواں شاگرام کے مقام پر ٹٹھرتی سردی کے باوجود بھی دھرنا دیئے بیٹھے ہیں ۔مظاہرین اور دھرنا کے شرکاء کا مطالبہ ہے کہ استارو کے مقام پر اسٹیل پل کا انتظام کیا جائے تاکہ اہالیاں تورکھو و تریچ کا نظام زندگی متاثر نہ ہو ۔پل کی عدم دستیابی اور متبادل روڈ کے پر خطر ہونے کی وجہ سے لوگ غذائی قلت کا شکار ہو رہے ہیں ۔اس لئے جلد از جلد پل کا انتظام کیا جائے ۔مظاہرین سے سابق چیئرمین عبدالقیوم بیگ ۔ناظم امان اللہ ۔یوتھ کونسلر وسیع الدین نے خطاب کیا اور۔مولانا عمران احمد چترالی نے بھی شرکاء سے ٹیلیفونک خطاب کیا ۔دھرنا شرکاکا کہنا ہے کہ وہ استارو پل کی بحالی تک دھرنا جاری رکھیں گے۔ جبکہ حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن مکمل ہونے پر ضلعی ہیڈ کوارٹر بونی کی طرف لانگ مارچ کیاجائیگا

Torkhow prostest shagram dharna

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
43106