Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اساتذہ بھرتیوں میں این ٹی ایس ٹیسٹ میں بے قاعدگیوں کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ سراپا احتجاج

شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ )این ٹی ایس کے زیر انتظام اساتذہ بھرتیوں میں بےقاعدگیوں کے خلاف منگل کے روز جماعت اسلامی یوتھ لوئر چترال کے  جہانزیب احمد اور جماعت اسلامی یوتھ اپر چترال کے صدر اشفاق احمد کی صدارت میں دفتر جماعت اسلامی ضلع چترال لوئر میں جے آئی یوتھ کے ذمہ داران کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حالیہ اساتذہ این ٹی ایس ٹیسٹ پیٹرن میں ناانصافی  پیپر آؤٹ اور بے ضابطگیوں کے  آڑ میں  مستحق اور میرٹ پر آنے والے نوجوانوں کو ان کے حق سے محروم رکھنے کی سازش کو کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہر فورم پے اس کے خلاف آواز اٹھایا جائے گا اور اپر چترال کے لئے ضلع اپر چترال میں امتحانی سینٹر قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا، اور حکام  بالا سے بار بار مقابلے کے امتحانات جو کہ مختلف ایجنسیوں کے ذریعے کیا جاتا ہے ان میں آئندہ کے لئے اس طرح کی غلطیوں کے ازالے کا مطالبہ کیا گیا تھا کہ شفاف طریقے سے اہل اور قابل نوجوانوں کو ان کا حق مل سکے کے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
44789