Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ارندوسکول میں‌تخریب کاری میں ملوث افراد بہت جلد بے نقاب ہونگے۔۔۔کمانڈنٹ چترال ٹاسک فور

شیئر کریں:

چترال (نمائندہچترال ٹائمز) چترال ٹاسک فورس کے کمانڈنٹ کرنل معین الدین نے کہا ہے کہ اتوار کے روز ارندو بارڈ ر کے قریب واقع سرکاری پرائمری سکول کی عمارت کو بم سے اڑانے کی کوشش میں ملوث افراد بہت جلد ہی بے نقاب ہوں گے اور اس سلسلے میں کچھ لوگوں کی ابتدائی طور پر شناخت ہونے والی ہے جبکہ ایسے افراد کے ساتھ کوئی رو رعایت نہیں ہوگی اور انہیں قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دے کر دوسروں کے لئے سامان عبرت بنادیں گے۔ ارندو کے متاثرہ مقام کے دورے سے واپسی پر انہوں نے ڈی سی چترال خورشید عالم محسود اور ڈی پی اوفرقان بلال کے ساتھ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ایسے واقعات کودوبارہ رونما ہونے نہیں دیں گے اور کوئی اس غلطی میں نہ رہے کہ وہ چترال میں تخریبی کاروائی کرکے بچ نکل سکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ارندو کے واقعے کا جائزہ لینے کے لئے جنرل افیسر کمانڈنگ ملاکنڈ نے بھی پیر کے دن ارندو کا دورہ کیا اور حالات سے آگہی حاصل کی اور ہدایات جاری کردی۔ انہوں نے کہاکہ ارندو کے واقعے کے حوالے سے بعض نیوز چینلز اور سوشل میڈیا میں غلط قسم کی خبریں پھیلاکر سنسنی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی جس کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ اس موقع پرڈی ۔ سی چترال نے کہاکہ متاثرہ سکول میں 48گھنٹوں کے اندر اندر کلاسیں دوبارہ شروع ہوں گے جس کے لئے عارضی انتظامات کئے جارہے ہیں جبکہ اس سکول کی دوبارہ تعمیر بھی بہت جلد شروع ہوگی۔ ڈی پی او فرقان بلال نے ایسے واقعات میں میڈیا کی ذمہ دارانہ کردار کی اہمیت پر زور دیا اور کہاکہ خبروں کی صداقت جانچنے کے بعد ہی اسے نشر یا شائع کئے جائیں ۔
comdt chitral task force dc and dpo2
task force chitral meeting 2

task force chitral meeting 1
task force chitral meeting 14


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
14145