The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

آیون کالاش ویلی روڈ پر تعمیراتی کام زور وشور سے جاری، ڈپٹی کمشنر نے جاری کام کا معائنہ کیا، کام کے معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ عمران خان  

Chitral Times

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) آیون کالاش ویلی روڈ پر تعمیراتی کام زور وشور سے جاری ہے،علاقے کے عوام کے مطابق ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے جب سے چارچ سنبھالا ہے ،اس روڈ کی تعمیر میں انتہائی دلچسپی اور سنجیدگی کا مظاہرہ کررہا ہے، گزشتہ دن ڈی سی نے ایون کیلاش ویلیز روڈ کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ایون کیلاش ویلیز روڈ کی ذد میں انے والے یوٹیلیٹیز اور رکاوٹوں کو ہٹانے کے عمل کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر
ڈپٹی کمشنر کو جاری کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ زیر تعمیر روڈ پہ کام معیار کے مطابق مکمل کیا جاۓ گا۔انھوں نے انتظامی افسران کو کام کی مسلسل نگرانی کرنے کی تاکید کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جاری کام کے معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاۓ گا۔خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ حکام کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی۔انھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ جاری کام کے حوالے سے عوامی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی ہدایات پر اے سی یو ٹی خلیل اللہ ایون کیلاش ویلیز روڈ میں جاری یوٹییلٹیز اور رکاوٹوں کو ہٹانے کے عمل کی مسلسل نگرانی کر رہے۔ اے سی یو ٹی , نے اے ڈی ، این یچ اے کے ہمراہ ایون کیلاش ویلیز روڈ کے ذد میں انے والے یوٹیلیٹیز اور حائل رکاوٹوں کو ہٹانے کا اغاز کیا تھا جو کہ جاری ہیں۔ عنقریب رکاوٹوں کو ہٹانے کا عمل مکمل کر دیا جاۓ گا۔ دریں اثنا ایون اور کالاش ویلی کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر لوئرچترال عمران خان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ذاتی دلچسپی سے کالاش ویلی کے سیاحتی مقامات کو جانے والی سڑک کی تعمیر زوروشور سے جاری ہے ، انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مذکورہ سڑک کو معیار اور مقدار کے مطابق برقت تعمیر کو یقینی بنانے میں ضلعی انتطامیہ اپنا کردار ادا کریگی ۔

chitraltimes dc chitral lower imran khan visit ayun road kalash valley 1 chitraltimes dc chitral lower imran khan visit ayun road kalash valley chitraltimes dc chitral lower imran khan visit ayun road