Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آیون میں‌آتشزدگی، رہائشی مکانات جل کرخاکستر، لاکھوں‌کا نقصان

شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) ایون کے مقام بڑاوشٹ میں بجلی کے شاٹ سرکٹ کی وجہ سے ایک شخص خوش نواز کےگھر کے تین کمرے جل کر خاکستر ہو گئے . جس سےلآکھوں کا نقصان ہوا ہے . ذرائع کے مطابق بجلی کی لائن خوشنواز کے گھر کے قریب سے گزری ہے . جو تیز ہوا کی وجہ سے گھر کے ساتھ جا ٹکرائی . جس سے شارٹ پیدا ہوئی . اور دیکھتے ہی دیکھتے خوشنواز کے گھرکو اپنی لپیٹ میں لے لیا . اور گھر کے تین کمرے جل کر خاکستر ہوگئے . آگ کے شعلوں کی وجہ سے خوف اور پریشانی کے عالم میں کمروں میں موجود سامان کو بھی نہیں بچایا جا سکا . بعد آزان مقامی لوگوں اور ایون پولیس کی کاروائی اور کوششوں سے آگ پر قابو پا لیا گیا . جس سے گھر کا کچھ حصہ اور قریبی مکانات آگ کی زد میں آنے سے بچ گئے . متاثرہ شخص کو سسرالیوں نے زمین دی تھی . جہاں گھر بنا کر زندگی گزار رہا تھا .لیکن اب گھر کے تین کمرے جل کر خاکستر ہونے سے اسے شدید نقصان پینچا ہے . انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے . کہ کسی کی مدد کے بغیر گھر کی دوبارہ تعمیر ان کے بس کی بات نہیں ہے . انہوں نے آگ بجھانے میں مدد دینے پر مقامی لوگوں, ایس ایچ او ایون صاحب الرحمن اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے . انہوں نے مخیر حضرات , الخدمت فاونڈیشن اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے . کہ ان کے ساتھ گھر کی دوبارہ تعمیر میں مدد دی جائے . درین اثنا ممبر ڈسٹرکٹ کونسل رحمت الہی نے آگ کی وجہ سے غریب خاندان کے نقصان پر انتہائی صدمے کا اظہار کیا ہے . اور متاثرہ گھر کی بحالی میں تمام اداروں سے مدد اور تعاون کا مطالبہ کیا ہے.
ayun atashzadgi chitral 2

ayun atashzadgi chitral 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
22416