The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

آل گورنمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن ضلع اپر اور لوئیر چترال کی جانب سے احتجاجی مظاہرے، ، پینشن اصلاحات نامنظور 

Chitral Times

آل گورنمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن ضلع اپر اور لوئیر چترال کی جانب سے احتجاجی مظاہرے، ، پینشن اصلاحات نامنظور 

آل گورنمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن ضلع اپر اور لوئیر چترال کی جانب سے احتجاجی مظاہرے، ، پینشن اصلاحات نامنظور 

آل گورنمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن ضلع اپر اور لوئیر چترال کی جانب سے احتجاجی مظاہرے، ، پینشن اصلاحات نامنظور

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) آل گورنمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن ضلع لویر چترال نے چترال پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں حکومت پر زور دیا گیا کہ سرکاری ملازمین کے جائز حقوق کی منظوری پر سنجیدگی سے غور کرے بصورت دیگر وہ سڑکوں پر آنے پہ مجبور ہوں گے اور ایسی صورت حال کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائدہوگی۔ ایسوسی ایشن کے رہنماوں امیر الملک، ضیاء الرحمن اور دوسروں کی قیادت میں سیکرٹریٹ روڈ سے جلوس روانہ ہوکر پریس کلب کے سبزہ زار میں احتتام پذیر ہوا جس سے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہارکیاکہ بار بار حکومت کو توجہ دلانے کے باوجود ان کے جائز اور بنیادی مطالبات پر کوئی کان دھرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت سرکاری ملازمین سب سے مظلوم او ر کمزور طبقہ ہے جو کم اجرت پر کام کرنے پرمجبور ہیں جبکہ مہنگائی آسمان کو چھورہی ہے

دریں اثنا آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس ضلع اپر چترال کے زیر اہتمام اپر چترال کے تمام سرکاری ملازمین کا بھرپور احتجاجی مظاہرہ چرمین اگیگا قاری احمدعلی کی قیادت مین ہیڈ کوارٹر بونی میں منعقد ہوا، احتجاجی مظاہرے میں اپر چترال کے سرکاری ملازمین بڑی تعداد میں شریک ہوئے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اپرچترال کے قائدین اور تمام تنظیموں کے ذمہ داران نے مظاہرین سے خطاب کیا اور اپنے خطاب میں حکومت وقت کے پنشن اصلاحات کو مسترد کیا اور حسب ذیل قرارداد منظور کئے
حکومت وقت کے پنشن اصلاحات کو یکسر مسترد کرتے ہیں ۔اور سابقہ پنشن طریقہ کار کو بحال کیا جائے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے ناجائز ٹیکس کٹوتی کا خاتمہ کیا جائے۔تعلیمی اداروں کی نجکاری کا عمل جلد از جلد روکا جائے،سات جون 2024سے قبل بھرتی ہونے والے تمام ملازمین کو مستقل کیا جائے ۔ الائیڈ ہیلتھ کونسل کو نرسنگ کونسل کے ساتھ انضمام کو سختی سے مسترد کرتے ہیں،ایڈہاک بھرتی کا سلسلہ بند کیا جائے ، اگر ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوئے تو 14اکتوبر 2024سے تمام سرکاری ملازمین قلم چھوڑ،کام چھوڑ ہڑتال کرنے پرمجبور ہونگے اور وزیراعلی ہاوس پشاور کی طرف مارچ کرینگے ،
احتجاجی مظاہرےکےبعدبونی چوک سے ڈی سی آفس تک ایک پرامن ریلی بھی نکالی گئی اور ڈپٹی کمشنر کو قراداد پیش کئے
ڈپٹی کمشنر اپرچترال حسیب الرحمن خلیل نے مظاہرین کویقین دلایا کہ ہم آپ کے مطالبات کو حکام بالا تک پہنچائنگے جس کے بعد یہ پر امن احتجاجی ریلی اختتام ہوا ۔

chitraltimes agega protest chitral 2 chitraltimes agega upper chitral protest 1 chitraltimes agega upper chitral protest 2