The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 3 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ میں یوم مزدورکے حوالے تقریب

Chitral Times

آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ میں یوم مزدورکے حوالے تقریب

آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ میں یوم مزدورکے حوالے تقریب

کوراغ (نمائندہ چترال ٹائمز) آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ میں یوم مزدور کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔پروگرام کا مقصد مزدور طبقہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ملک و قوم کی ترقی مزدوروں کی معاونت اور کردار کو اجاگر کرنا تھا۔ملٹی میڈیا میں مزدوروں سے لیے گئے انٹرویوز کے علاوہ طالبات نے مزدوروں کی اہمیت ، ملک کی ترقی میں ان کے کرداراوران کے مسائل کے حوالے سے ویڈیواور خاکہ پیش کیا گیا۔ جماعت نہم کی طالبہ سبینہ اکبر نے مزدوروں سے لیے گئے اڈیو انٹر ویوز پیش کیے ۔ جس میں مزدوروں نے اپنے مسائل اور مشکلات کا ذکر کرنے کے ساتھ یہ پیغام دیا تھا کہ والدین اپنے بچوں کی تعلیم کے لیے ہر ممکن کوشش کریں اور بچے تعلیم حاصل کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑے،تاکہ آئندہ زمانے میں پرسکون اور بہتر زندگی گزار سکیں ۔اس سے پہلے تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا پھر نعت رسول ؐ پیش کی گئی ۔
akhss kuragh labour day2