Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغاخان ایجنسی فارہبیٹاٹ (اکاہ ) کی طرف سے اپر چترال کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی کے لئے ایک کروڑ تیس لاکھ روپے کے جدید مشین اور آلات ڈی ایچ او اپر چترال کے حوالہ کئے گئے 

شیئر کریں:

آغاخان ایجنسی فارہبیٹاٹ (اکاہ ) کی طرف سے اپر چترال کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی کے لئے ایک کروڑ تیس لاکھ روپے کے جدید مشین اور آلات ڈی ایچ او اپر چترال کے حوالہ کئے گئے

اپر چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) اغاخان ایجنسی فار ہبیٹاٹ (اکاہ ) کی طرف سے اپر چترال کے کیٹگری ڈی ہسپتال بونی کے لئے جدید طرز کے طبی الات کی حوالگی کے سلسلے میں ایک اہم تقریب اغاخان ایجنسی فار ہبیٹاٹ اپر چترال کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ جس میں شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے بحیثیت مہمان خاص شرکت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر اپر چترال ڈاکٹر ارشاد احمد، ایم،ایس ڈاکٹر فرمان ، کیٹگری ڈی ہسپتال بونی ، ریجنل پروگرام منیجر اغاخان ایجنسی فار ہبیٹاٹ ولی محمد، صدر اسماعلیہ کونسل اپر چترال امتیاز عالم اور دوسرے موجود تھے۔

تقریب میں اغاخان ایجنسی فار ہبیٹاٹ کی جانب سے محکمہ صحت کے لئے1کروڑ تیس لاکھ روپے کے جدید طرز کے مشین اور اکیوکمینٹ جس میں ای سی جی ودیگر مشینیں، جد ید بیڈ، ودیگر ضروری سامان شامل تھے۔ یہ طبی الات باقاعدہ مفاہمتی طور پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر اپر چترال کے حوالے کئے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے اپنے خطاب میں اغاخان ایجنسی فار ہبیٹاٹ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ان جدید طبی الات کی فراہمی سے ہسپتال کانظام بہتر ہوگا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اپر چترال اغاخان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کے سرگرمیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ہرقسم کے تعاون کے لئے تیار ہے۔ کیونکہ ایمرجنسی کی صورتحال ہو یا عام حالات اے۔کے۔ ڈی ۔این کے تمام ذیلی ادارے علاقے کی فلاح و بہبود کے لئے سرگرم عمل ہیں ۔

chitraltimes akah handed over equipment to thq hospital booni 4

chitraltimes akah handed over equipment to thq hospital booni upper chitral 1 chitraltimes akah handed over equipment to thq hospital booni 2

 

chitraltimes akah handed over equipment to thq hospital booni 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
86602