The Voice of Chitral since 2004
Friday, 6 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

آئی پی پیز کا کیپسٹی پیمنٹس کے ساتھ معاہدوں کی خلاف ورزی کا انکشاف

Chitral Times

آئی پی پیز کا کیپسٹی پیمنٹس کے ساتھ معاہدوں کی خلاف ورزی کا انکشاف

آئی پی پیز کا کیپسٹی پیمنٹس کے ساتھ معاہدوں کی خلاف ورزی کا انکشاف

آئی پی پیز کا کیپسٹی پیمنٹس کے ساتھ معاہدوں کی خلاف ورزی کا انکشاف

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) آئی پی پیز کی جانب سے کیپسٹی چارجز وصولی کے ساتھ معاہدوں کی خلاف ورزیاں کرنے کا انکشاف ہوا ہے اور سالوں سے معاہدوں کی پامالی کرتے آ رہے ہیں۔آئی پی پیز نے معاہدوں کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے بجلی پیدا کی اور نہ ہی پلانٹس کی بندش کے ساتھ ہیٹ ریٹ ٹیسٹ کروائے۔معاہدوں کے مطابق بجلی گھروں کی پیداواری صلاحیت 60 فیصد تک ہے لیکن گزشتہ 4 برسوں میں 18 آئی پی پیز نے صفر سے 7 فیصد کی اوسط سے بجلی پیدا کی۔نجی ٹی وی کے مطابق 8 بجلی گھر گزشتہ 4 سال سے مکمل طور پر بند پڑے ہیں، 1200 میگا واٹ کی چائنہ پاور کمپنی نے 23-2022 میں 2 فیصد کی اوسط سے بجلی پیدا کی اور 1249 میگاواٹ کا حامل چائنہ حب بجلی گھر 24-2023 میں بند رہا۔دستاویزات میں سامنے آیا ہے کہ 1242 میگاواٹ کے پورٹ قاسم پاور پلانٹ نے گزشتہ سال 7.2 فیصد کی اوسط سے بجلی پیدا کی، 9 آئی پی پیز ایسے ہیں جن کی بجلی کی پیداواری صلاحیت کا 2014 سے کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا اور معاہدے کے مطابق ہر بجلی گھر کا سالانہ ہیٹ ریٹ ٹیسٹ لازمی ہے۔دوسری جانب 23-2022 میں 36 آئی پی پیز نے انتہائی کم بجلی پیدا کر کے 487 ارب روپے کیپسٹی چارجز وصول کیے۔

حالات ناگزیر ہوجائیں تو خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگ سکتا ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے حق میں نہیں، تاہم اگر حالات ناگزیر ہوجائیں تو گورنر راج لگا سکتے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوئی بھی آئینی ترمیم اتفاق رائے سے ہی ہوسکتی ہے، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سے ہر پاکستانی مایوس ہے۔بلاول بھٹو نے کہاکہ پارلیمنٹ سمیت ہر ادارے کو چاہیے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کرے، کیونکہ عوام کو نظر آرہا ہے کہ سسٹم چل نہیں پارہا۔انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی تیسری نسل کو اب جاکر انصاف ملا، ایسے میں سوچنا ہوگا کہ عام آدمی کو انصاف کے لیے کیا امید ہوسکتی ہے۔چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ ابھی ا?ئینی ترمیم کے حوالے سے صرف باتیں ہورہی ہیں، مولانا فضل الرحمان اس وقت اپوزیشن کا کردار ادا کررہے ہیں، اور جہاں سمجھتے ہیں کہ تنقید کی ضرورت ہے تو تنقید کرتے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان خود کمیٹی میں تجاویز دے رہے ہیں، کمیٹی میں پی ٹی آئی اور دیگر اپوزیشن بھی موجود ہے، دیکھنا ہے یہ فیصلہ کیا کرتے ہیں۔