Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

،چترال میں گرچ چمک کے ساتھ طوفانی بارش، درجنوں گھروں، تیار فصل اور باغات کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچادی

شیئر کریں:

،چترال میں گرچ چمک کے ساتھ طوفانی بارش، درجنوں گھروں، تیار فصل اور باغات کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچادی

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز) ہفتہ کے سہ پہر اپر اور لویر چترال کے اضلاع میں گرج چمک اور موسلادھار بارشوں نے درجنوں گھروں ، مکئی کی فصل اور باغات کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچادی اور متعدد مقامات پر سڑکوں کو موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کے لیے بند کردیا جبکہ درجنوں دیہات میں آبپاشی کی نہریں سیلابی ریلے میں بہہ گئے جبکہ ابھی تک انسانی جان کو نقصان لاحق ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئے۔ ریسکیو 1122اور دونوں اضلاع کے کنٹرول رومز سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اپر چترال کے تریچ وادی میں سیلابی ریلے نے لولیمی گاؤں میں وسیع پیمانے پر تباہی مچادی ہے جہاں 4گھر مکمل اور 6 گھروں کو جزوی طور پر بہادی ہے۔ اپر چترال کے ہیڈکوارٹرز بونی کے نالے میں اونچے درجے کا سیلاب آیا جس نے متعدد پیدل پلوں کو بہا لے گئی اور جیپ ایبل پل کو جزوی نقصان پہنچادیا جبکہ بونی ٹاؤن کے دو حصوں کا رابطہ ایک دوسرے سے منقطع ہوگئے ہیں۔ بونی گول میں کئی گھروں کے سیلابی ریلے میں بہنے اطلاعات ہیں جبکہ سیب کے باغات بھی متاثر ہوگئے ہیں ۔
بونی کے قریبی گاؤں چرون میں بھی سیلاب نے کئی گھروں کو جزوی نقصان پہنچادیا اور مکئی کے فصل اور باغات زیر آب آنے۔ جنال کوچ گاؤں میں تین مقامات پر سیلابی ریلے نے چترال گلگت روڈ کو ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا ہے ۔اخری اطلاع تک جنالی کوچ میں روڈ کی صفایی کا کام شروع کردیا گیاہے۔

لویر چترال کے شینجال دنین میں کئی گھروں میں سیلابی ریلے امڈ آیا جس سے مکینوں کو دوسرے گھروں میں پناہی لینا پڑا اور کئی گھنٹے انتہائی بارش سے سڑکوں میں بارش کا پانی سیلاب کی شکل اختیار کرلی۔ بکراباد اور چیو ڈوک میں سیلابی ریلے نہروں کو کئی مقامات پر بہالے گئی۔ کالاش اور گرم چشمہ کی بعض علاقوں میں بارش نہ ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ تاہم گوبور میردین کے علاقے میں  متعدد گھروں کو نقصان پہننچا ہے۔  موسلادھار بارش کے نتیجے میں چترال شہر سمیت مختلف مقامات پر بجلی کی ترسیل بھی بند ہے۔

دریں اثناء ریسکیو 1122 کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق لوئر چترال میں بارشوں کے باعث چترال مین روڈ بکرآباد اور جغور میں کے مقام پر سیلابی ریلے کے باعث بند ہوا، ریسکیو 1122 لوئر چترال کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم ایکسویٹر کے ساتھ موقعے پہنچے اور مین روڈ سے ملبہ ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کردیا، سیلابی ریلے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی تھی.

 

دریں اثنا علاقہ کوشٹ میں تیز ہواوں کی زد میں اکر متعدد مکانوں کے جستی شیٹ سے بنے چھت بھی گرنے کے اطلاعات ہیں ۔بونی کروئے جنالی میں کئی مکانات جزوی طور پر متاثر،اور فصلیں باغات سیلابی ریلے سے بری طرح متاثر ہونے کی خبر ہے۔ابتدائی اطلاع کے مطابق تریچ پائین کے ذیل افراد مکمل طور پر متاثر ہوئے ہیں ،تاہم مزید اس میں اضافہ ہونے کا حدشہ ہے ساتھ جزوی نقصانات کے فہرست مرتب ہوکر مکمل نہیں ہوئےہیں۔

 

تریچ پاین میں عزیز اللہ والد گلاب خان ، سردار والی خان ولد مغتبر خان، عبدل جہان خان ولد مقدس خان، سمیع الدین ولد گلاب شاہ کے مکانات سیلاب کی زد میں اکر مکمل طور پر ملبے تلے دب گیے ہیں۔ جبکہ مکانات کو جذوی نقصان پہنچنے کے ساتھ متعدد دکانوں اور پن چکی کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔

chitraltimes terich flood upper chitral3

chitraltimes kosht houses damaged due to heavy rain chitraltimes kosht houses damaged due to heavy rain2 chitraltimes rescue1122 open chitral pesh road chitraltimes terich flood upper chitral chitraltimes terich flood upper chitral1 chitraltimes terich flood upper chitral2 chitraltimes terich flood upper chitral3 1 chitraltimes terich flood upper chitral5 chitraltimes terich flood upper chitral10 chitraltimes terich flood upper chitral12 chitraltimes terich flood upper chitral13 chitraltimes terich flood upper chitral32 chitraltimes chitral city flood damages

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
63812