Chitral Times

May 18, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یکم مئی سے 04 مئی کے دوران چترال، دیر، سوات سمیت بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی،جھکڑ، گرج  چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی

Posted on
شیئر کریں:

یکم مئی سے 04 مئی کے دوران چترال، دیر، سوات سمیت بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی،جھکڑ، گرج  چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی

 

 

اسلام آباد ( نمائندہ چترال ٹائمز ) یکم مئی سے 04 مئی کے دوران بالائی/وسطی علاقوں میں آندھی/جھکڑ/گرج چمک کے ساتھ بارش (چند مقامات پر ژالہ باری) کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں 30 اپریل (شام) سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے 01 مئی سے شمال مشرقی پنجاب میں نم آلود ہوائیں بھی داخل ہونے کی توقع ہے ۔ اس موسمی نظام کے زیر اثر:

 

• 30 اپریل (شام/رات) سے 04 مئی دوران: کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھانوتی، کوٹلی، بھمبراورمیرپور)،اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، ساہیوال، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا ، میانوالی ،چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، مردان ،کرم، گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے اور شگر) میں وقفے وقفے سے آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش/ ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

 

• 02 (رات)سے 05 مئی کےدوران: ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، بہاولنگر، سکھر، میرپورخاص، خیرپور، تھرپارکر، سانگھڑ، عمرکوٹ، ژوب، خضدار، موسیٰ خیل اور بارکھان میں وقفے وقفے سے گردآلود ہوائیں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

 

ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:
آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز/ موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

 

کاشت کار حضرات اپنی فصلوں خاص طور پر (گندم کی کٹائی)کے معاملات موسمی حالات کے مطابق ترتیب دیں۔
ملک سے بیشتر علاقوں میں 01مئی سے گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے۔
دریں اثنا تمام متعلقہ اداروں کو ” الرٹ “رہنے اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
101914