
یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن چترال ریجن کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں چترال پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن چترال ریجن کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں چترال پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) یوٹیلیٹی اسٹورز کے ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفی کے خلاف یوٹیلیٹی اسٹورز یونین چترال ریجن نے پریس کلب چترال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
یونین عہدیداران نے اس موقع پر کہاکہ برطرفی کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تومطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ یونین کے وفاقی اور صوبائی قائدین آئیندہ کے لئے جوبھی لائحہ عمل ترتیب دینگےاس پرعمل درآمد کیا جائیگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کے 2500 سے 3000 ڈیلی ویجز ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق یو ایس سی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پہلے ہی ان ملازمین کو نکالنے کی منظوری دے دی تھی اور اب متعلقہ زونز کو اس پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
یہ اقدام حکومتی “رائٹ سائزنگ پالیسی” کے تحت کیا جا رہا ہے جس کا مقصد اداروں میں غیر مستقل ملازمین کی تعداد کم کرنا ہے۔
اس پالیسی کے تحت ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر کام کرنے والے پچیس سے تین ہزار ڈیلی ویجز ملازمین کو برطرف کیا جائے گا۔